کراچی میں ایک قبرستان ایسا بھی ہے جہاں قبر کے کتبوں پر میتوں کی شناخت، نام نہیں بلکہ اعداد ہیں۔ لاوارث لاشوں کے اس قبرستان میں غیرملکی دہشتگردوں سے لے کر پولیس مقابلے میں مارے جانے والوں تک ایسی میتیں دفن ہیں جنہیں اپنانے کوئی نہیں آیا۔ ایدھی فاونڈیشن کے مطابق کراچی میں لاوارث میتوں کی تعداد اکیانوے ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔