کراچی میں واقع مسکیٹا بیکری کو ایک صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کرسمس کے تہوار سے پہلے شہریوں کی کثیر تعداد یہیں سے کرسمس کے کیک بنواتے ہیں۔ اگرچہ اس بیکری کا نام ایک مسیحی نام سے منسوب ہے لیکن اس کے تمام تر انتظامات ایک مسلم خاندان ہی سنبھال رہا ہے۔ مسکیٹا بیکری میں مختلف مذاہب کے تہواروں پر منفرد و لذیذ سوغاتیں تیار کی جاتی ہیں۔ شاہ فہد کی رپورٹ