1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرسمس کی شام احتیاط، دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے

13 دسمبر 2018

ممنکہ طور پر سال کی خطرناک ترین چھٹیوں کے موضوع پر ایک جائزہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا نتیجہ حیران کن نکلا، یعنی کرسمس کی چھٹیاں انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں۔ ماہرین اس نتیجے پر کیسے پہنچے؟

Junger Mann mit Herzschmerzen
تصویر: picture-alliance/Bildagentur-online/Begsteiger

سویڈن کے محققین کے مطابق چوبیس دسمبر کی شام دل کے دورے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ اسے چھٹیوں کے موسم کا خطرناک ترین دن قرار دیا گیا ہے۔ یہ جائزہ ’بی ایم یو‘ نامی طبی جریدے میں شائع ہوا ہے۔

محققن کی ٹیم کی سربراہی سویڈن کی لوڈ یونیورسٹی کے  پروفیسر برائے امراض قلب ڈیوڈ ایرلنگے کر رہے تھے۔ اس دوران ایرلنگے کی ٹیم نے ایسے تقریباً دو لاکھ اسی ہزار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی، جو 1998ء سے 2013ء کے دوران دل کے دورے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

تصویر: Colourbox

 اس جائزے کے مطابق 24 دسمبر کو رات دس بجے کے وقت دل کے دورے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، یعنی چھٹیاں شروع ہونے سے دو ہفتہ قبل اور ختم ہونے کے دو ہفتے بعد کے مقابلے میں سینتیس فیصد۔

یہ خطرہ چوبیس دسمبر کے ساتھ ساتھ اکتیس دسمبر کے دن بھی ہوتا ہے مگر نئے سال کی شب نہیں۔ اس جائزے کے مطابق عارضہ دل کے مسائل بوڑھے اور بیمار مریضوں میں زیادہ ہوتے ہیں اور ان مواقعوں پر نحیف افراد پر پڑنے والا دباؤ بھی دل کے دورے کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔

محققین نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایسی معلومات موجود نہیں ہیں کہ جن کی بنیاد پر دل کا پڑنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے تاہم یہ نتیجہ اندازوں سے اخذ کیا گیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سویڈش سائنسدانوں نے غیر متعلقہ بیرونی عناصر اور عارضہ قلب کے مابین کوئی رابطہ تلاش کیا ہے۔ رواں برس کے اوائل میں ایک جائزے پیش کیا گیا تھا، جس کے مطابق سرد اور ابر آلود موسم میں دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مصنوعی دل، زندگی آسان

00:58

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں