1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرسٹیانو رونالڈو کی آخری یورپی چیمپئن شپ

2 جولائی 2024

پرتگال کے فُٹ بال سُپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ 2024 ء میں وہ آخری بار فٹ بال یورپی چیمپئن شپ میں کھیل رہے ہیں۔ رونالڈو تین مرتبہ بہترین یورپی فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Portugal Fussball Länderspiel l Portugal - Irland l Cristiano Ronaldo
تصویر: Luis Vieira/dpa/AP/picture alliance

پرتگال کے سپر اسٹار، دنیا کے مشہور ترین فٹ بالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کا یہ اعلان دنیا بھر میں ان کے لاکھوں کروڑوں مداحوں کے لیے افسوس کا باعث بنا کہ وہ اس بار جرمنی میں کھیلی جانے والی فٹ بال یورپی چیمپئن شپ کے بعد اس ایونٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

 39 سالہ پرتگالی فٹ بالر رونالڈو یورپی چیمپئن شپ 2024 ء میں ریکارڈ چھٹی بار نا صرف کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے ملک کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ رونالڈو پانچ مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

جرمن فٹ بال ٹیم کے مداح پنجابی ٹیکسی ڈرائیور

01:36

This browser does not support the video element.

پرتگال کی فُٹ بال ٹیم یورپی چیمپئن شپ 2024 ء کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ کے اسٹیڈیم میں فرانس کی  فُٹ بال  ٹیم کے مقابلے میں میدان میں اُترے گی۔ دوسری جانب  فرانس کے مایہ ناز فارورڈ کھلاڑی Kylian Mbappé اپنی ٹیم کی طرف سے رونالڈو اور ان کی ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھے جا رہے ہیں۔

یورپی چیمپئن شپ 2024 ء میں چک جمہوریہ بمقابلہ پرتگال تصویر: Annegret Hilse/REUTERS

رونالڈو نے پیر کو جرمن شہر فرینکفرٹ میں سلووینیا کے خلاف کھیلے گئے انتہائی سنسنی خیز میچ میں پرتگال کی پینلٹی شوٹ آؤٹ فتح کے بعد ایک پرتگالی پبلک براڈکاسٹر RTP سے بات کرتے ہوئے کہا، ''یہ بلا شبہ، میری آخری یورپی چیمپئن شپ ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''لیکن میں اس کے بارے میں جذباتی نہیں، مجھ پر فٹ بال  کے بہت گہرے اثرات ہیں، اس کھیل اور میرے لیے میرے مداحوں، میرے حامیوں اور میرے گھر والوں کے جوش و خروش اور ان کے پیار سے بہت متاثر ہوں۔‘‘

کیا دنیا افریقی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے؟

03:09

This browser does not support the video element.

رونالڈو، جو فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والوں فٹ بالروں میں سے ایک ہیں اور یورپی چیمپئن شپ میں  14 گول کا ریکارڈ بنا چُکے ہیں، کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی دلچسپی اور خواہش ''لوگوں کو خوش کرنا‘‘ ہے۔

یکم جولائی کو سلووینیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک پینلٹی شاٹ مس کرنے کے بعد رونالڈو کے آنسو بہہ نکلےتصویر: Justin Setterfield/Getty Images

پیر یکم جولائی کو سلووینیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک پینلٹی شاٹ مس کرنے کے بعد ان کے آنسو جاری تھے اور کافی دیر تک وہ انتہائی صدمے اور دُکھ میں ڈوبے رہے۔ پرتگال اور سلووینیا کے مابین کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں پینلٹی شوٹس پر ہی ہوا جس میں پرتگال نے جیت حاصل کر لی۔ رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا،'' یہ معاملہ ایک دو پوائنٹس اوپر نیچے حاصل کرنے کا نہیں، نہ ہی فٹ بال  کی دنیا کو چھوڑنے کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا،''اب میرے پاس کرنے اور جیتنے کے لیے کیا باقی ہے؟‘‘

جرمنی کا لياری والوں کے ليے فٹ بال کا تحفہ

03:34

This browser does not support the video element.

 

ک م/ ر ب  (اے پی ای)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں