1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

کرغزستان اور تاجکستان میں سرحدی جھڑپیں: تقریباً 100 ہلاک

20 ستمبر 2022

دونوں وسطی ایشیائی ممالک کی سرحد پر لڑائی ہوتی رہی ہے، تاہم اس ہفتے کے اوائل کی حالیہ لڑائی میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Kirgisistan Maksat | Grenze zu Tadschikistan
تصویر: VYACHESLAV OSELEDKO/AFP/Getty Images

وسط ایشیائی ریاست کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان گزشتہ بدھ کے روز لڑائی چھڑ گئی تھی، جس میں اب تک تقریباً 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اتوار کے روز کرغزستان اور تاجکستان نے سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد جاری کی۔

کرغزستان کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران اس کے کم از کم 59 افراد ہلاک ہوئے اور 130 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی فوجی مشقین

کرغز حکام نے بتایا کہ انہوں نے سرحد کے ساتھ واقع تنازعے والے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ  37,000 افراد کو وہاں سے نکال لیا ہے۔ ادھر حکومت نے 19 ستمبر پیر کے روز متاثرین کے لیے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت اس کے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے۔ تاجک وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں، تاہم وزارت نے ان ہلاکتوں کے کوئی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔

لڑائی مبینہ طور پر اس وقت شروع ہوئی تھی، جب اس ہفتے کے اوائل میں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سرحدی چوکیوں اور قریبی بستیوں پر حملہ کرنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا۔

تاجکستان نے افغان سرحد پر 20 ہزار ریزرو فوجی تعینات کر دیے

اگرچہ دونوں نے جمعے کو روز جنگ بندی کے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا، لیکن ہفتے کے روز دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ان دونوں ممالک کی ناقص حد بندی والی سرحد کے حوالے سے لڑائی ہوتی رہتی ہے، تاہم عموماً اس کشیدگی میں خود ہی تیزی سے کم بھی ہو جاتی ہے۔

گرچہ دونوں نے جمعے کو روز جنگ بندی کے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا، لیکن ہفتے کے روز دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیںتصویر: Syrgak Baktyjarov/SNA/IMAGO

 جنگ بندی کا معاہدہ بڑی حد تک برقرار

کرغز حکام کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والی لڑائی کے باوجود، ایسا لگتا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ بڑی حد تک کام کر رہا ہے، کیونکہ اتوار کی سہ پہر کو سرحد پر حالات پرسکون رہے۔

کرغیز حکام نے اتوار کی صبح کہا کہ ہفتے کو ہونے والی لڑائی کے بعد رات، ''خاموشی سے، بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے گزری۔''

کرغیز حکام نے مزید کہا کہ سرحد پر صورتحال پرسکون ہے اور ''استحکام کی طرف مائل ہے۔''

پوٹن کی پرسکون رہنے کی اپیل کی

دونوں ممالک سابق سوویت جمہوریہ اور روس کے اتحادی ہیں۔ کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ روسی رہنما ولادیمیر پوٹن نے اتوار کو کرغزستان کے صدر صادر ظفریوف اور تاجک رہنما امام علی رحمان سے بات چیت کی ہے۔

کریملن نے مزید کہا کہ پوٹن نے دونوں ممالک سے مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے اقدام کرنے کو کہا اور دونوں کو بتایا کہ وہ ''پرامن، سیاسی اور سفارتی ذرائع سے صورت حال کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے خصوصی  اقدامات کریں۔''

آئینی اصلاحات، کرغزستان میں ریفرینڈم کی تیاری

دونوں ممالک کے درمیان بیشتر سرحدی مسائل سوویت دور میں ہی پیدا ہوئے تھے، جب ماسکو نے اس خطے کو ان گروہوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کی جن کی بستیاں اکثر دوسری نسلوں کے درمیان واقع تھیں۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)

افغان سرحد پر روسی قيادت ميں جنگی مشقيں: مقصد کيا ہو سکتا ہے؟

03:19

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں