1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کروشیا کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششیں

9 جنوری 2011

کروشیا کی حکومت کو یقین ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ ممبر شپ کے مذاکرات کوحتمی شکل اس سال دے دی جائے گی۔ مذاکراتی عمل کے کامیاب ہونے کی صورت میں کروشیا سن 2012 یا پھر تیرہ میں یونین کا 28 واں رکن ملک بن سکتا ہے۔

دوسری جانب کروشیا کے اندرعام آبادی اس عمل کی حمایت میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ یورپی یونین کے حوالے سے یہ لوگ قدرے شک میں مبتلا ہیں۔ یورپی یونین کے حوالے سے یہ حیران کن بات ہے کہ کروشیا کے کم تعلیم یافتہ اور دیہی آبادی یونین سے آگاہ ہی نہیں ہے۔ اس مناسبت سے کروشیائی دارالحکومت زغرب میں ایک انفارمیشن مرکز قائم کردیا گیا ہے، جو عام آدمی کو اس مناسبت سے معلومات کی فراہمی کر رہا ہے۔

یورپی یونین کے حوالے سے شک کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کروشیا نے یوگوسلاویہ سے نوے کی دہائی میں آزادی حاصل کی تھی اور اب لوگ اس احساس میں مبتلا ہیں کہ کہیں یورپی یونین میں ان شمولیت کا انجام بھی سابقہ یوگوسلاویہ جیسا نہ ہو۔

کروشیا کی کم تعلیم یافتہ اور دیہی آبادی یورپی یونین سے آگاہ ہی نہیںتصویر: AP

یورپی یونین کے سٹینڈرڈز کے حوالے سے عام آدمی کے ساتھ چھوٹے کاروبار کے حامل افراد کو کئی قسم کے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ ان معیارات پر پورا اترنے کے لئے یہ افراد بینکوں سے ادھار رقم لے کر اپنے کاروباری معاملات کو بتائے گئے، معیارت کی روشنی میں استوار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دوسری جانب کروشیا کی اقتصادی صورت حال بھی انتہائی مضبوط خطوط پر ابھی استوار نہیں ہے اور اس وجہ سے چھوٹے کاروبار کرنے والے اپنا پیسہ ڈوب جانے کی فکر میں بھی مبتلا ہیں۔

یورپی یونین کے ساتھ مذاکراتی عمل کو مزید استحکام دینے کے حوالے سے کروشیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ کے آخری دنوں میں وزیر اعظم ژادارینکا کوسور کی کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دی تھی۔ اس کی وجہ ملکی اقتصادیات کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے علاوہ یونین کے مالیاتی اصولوں کے تناظر میں استوار کرنا بھی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت اب مالیات و اقتصادیات کی ماہر مارٹینا دالِچ کو نیا وزیر مالیات مقرر کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت دفاع اور تعمیرات کی وزارتوں میں بھی نئے وزراء سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت زغرب میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزراء کی تبدیلی سے اس ٹاسک کو قوت اور رفتار ملے گی، جو یورپی یونین کے مذاکرات کے ساتھ نتھی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تین بنیادی مقاصد کا حوالہ دیا اور ان میں یورپی یونین کے ساتھ کامیاب مذاکراتی عمل، اقتصادیات کی بحالی اور کرپشن کا قلع قمع کرنا ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کروشیا کی اقتصادیات مسلسل سکڑتی جا رہی ہے اور غیر ملکی قرضوں کا حجم غبارے کی طرح پھولتا جا رہا ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں