1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ آسٹريليا نے پاکستان کے دورے کی تصديق کر دی

4 فروری 2022

آسٹريليا کی کرکٹ ٹيم چوبيس برس کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مارچ اور اپريل ميں منعقد ہونے والی اس سيريز ميں دنيا کی دو بہترين ٹيميں ٹيسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تينوں فارميٹس ميں مد مقابل ہوں گی۔

Cricket | The Ashes | Australien - England
تصویر: William West/AFP/Getty Images

آسٹريلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کی تصديق کر دی ہے۔ کرکٹ آسٹريليا نے جمعہ چار فروری کو باقاعدہ طور پر تصديق کی کہ مارچ اور فروری ميں ٹيم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

يہ سن 1998 کے بعد يعنی لگ بھگ چوبيس برس بعد آسٹريلوی ٹيم کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔ آسٹريلوی ٹيم نے حال ہی ميں انگلينڈ کی کرکٹ ٹيم کو ايشز سيريز ميں چار صفر سے مات دی ہے اور يہ ٹيم ان دنوں بہترين فارم ميں ہے۔

پی ایس ایل میں 'ہیلی کاپٹر شاٹ‘ کے چرچے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا پھر گروپ اسٹیج میں

کرکٹر شعیب اختر فٹبال ٹیلنٹ کی تلاش میں

آسٹريليا کی کرکٹ ٹيم کراچی، لاہور اور راولپنڈی ميں تين ٹيسٹ ميچز کھيلے گی۔ پہلا ٹيسٹ ميچ چار تا آٹھ مارچ راولپنڈی ميں کھيلا جائے گا۔ دوسرا بارہ سے لے کر سولہ مارچ تک کراچی ميں جبکہ تيسرا اور آخری ٹيسٹ اکيس تا پچيس مارچ لاہور ميں کھيلا جانا ہے۔ بعد ازاں دونوں ٹيميں تين ايک روزہ ميچز ميں  ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی، جو انتيس مارچ ، اکتيس مارچ اور پھر دو اپريل کو راولپنڈی ميں کھيلے جائيں گے۔ دورہ راولپنڈی ميں ايک ايک ٹی ٹوئنٹی ميچ کے ساتھ اختتام پذير ہو گا۔

کرکٹ آسٹريليا کے چيف ايگزيکيٹو آفيسر نک ہوکلی نے جمعے کو کہا، ''چوبيس سال ميں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ آگے بڑھے گا۔ يہ ايک تاريخی پيش رفت ہے، کرکٹ کے کھيل کے پھيلاؤ اور اس ميں بہتری کے ليے۔‘‘ ہوکلی کے مطابق يہ دو ورلڈ کلاس ٹيموں کے مابين ايک بہترين سيريز ہو گی۔

يہ دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ پاکستانی ٹيم اور کرکٹ شائقين کے ليے بہت اہميت کا حامل ہے۔ گزشتہ برس نيوزی لينڈ اور پھر انگلينڈ کرکٹ بورڈز نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر ديا تھا، جس سے نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کو کافی نقصان ہوا بلکہ ٹيم اور شائقين کے حوصلوں کو بھی ٹھيس پہنچی۔

سن 2009 ميں پاکستان ميں سری لنکا کی کرکٹ ٹيم کے خلاف دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس سے اس ملک ميں کرکٹ بری طرح متاثر ہوئی۔ نتيجتاً پاکستان ميں کوئی بين الاقوامی سيريز منعقد نہ ہوئی اور ٹيم کو اپنی تمام سيريز ديگر مقامات پر کھيلنا پڑی۔

ڈی ڈبلیو کی انضمام الحق سے خصوصی گفتگو

06:01

This browser does not support the video element.

ع س / ک م (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں