1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ: بھارت نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت لیا

عابد حسین
3 فروری 2018

انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

Symbolbild Cricket Ball Schläger und Handschuh
تصویر: Fotolia/S.White

یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ اس طرز کی کرکٹ کے ورلڈ کپ کو بھارت نے جیتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں بروز ہفتہ کھیلا گیا۔ آسٹریلیا کے نوعمر کھلاڑیوں کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ساری ٹیم اڑتالیسویں اوور میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی ٹیم کے جوناتھن میرلو نے سب سے زیادہ رنز بنائے اور وہ 76 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ رینکنگ میں اب پہلے نمبر پر

پاکستان نے بالآخر دو برس بعد نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا لاہور میں آغاز

سن 2017 پاکستان ميں کرکٹ کے ليے ايک يادگار سال

اس کے جواب میں بھارتی کھلاڑیوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے انتالیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف صرف دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر حاصل کر لیا۔ بھارتی ٹیم کی خاص بات، اِس کے افتتاحی بیٹسمین منجوت کالرا کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری تھی۔ فائنل میچ میں 101 کی اننگز کھیلنے پر کالرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ کالرا نے یہ انعام حاصل کرنے کے بعد اپنے انٹرویو میں کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار تھی اور اسی باعث انہیں اسٹروک لگانے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان پرتھوی شا نے بھی اس میچ میں اوپننگ کرتے ہوئے 29 رنز بنائے۔ شا نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کہا کہ وہ اپنے احساسات کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں لیکن یہ ایک انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ اُن کی کپتانی میں ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

لنڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہاتصویر: Getty Images

اس ٹورنامنٹ کھ بہترین کھلاڑی بھارت ہی کے شُبھ مان گِل کو قرار دیا گیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں تو اکتیس رنز بنائے لیکن اس ٹورنامنٹ کے تقریباً سبھی میچوں میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کوچ مشہور بھارتی بیٹسمین راہول دراوڈ ہیں۔

بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو انتہائی بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم ستر تک اسکور بھی نہیں بنا سکی تھی۔

انڈر نائنٹین کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بہتر رن ریٹ پر تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی کیونکہ اس پوزیشن کا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان حسن خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ ورلڈ کپ جیت سکتے تھے لیکن سیمی فائنل میں چار کیچ چھوڑنے اور کمزور بیٹنگ کی وجہ سے سب امیدیں خاک میں مل گئی تھیں۔

سری لنکا پھر پاکستان میں، کچھ پرانی یادیں بس ڈرائیور خلیل کی زبانی

02:41

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں