1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ: جے وردھنے اور سماراویرا نے باون سالہ ریکارڈ توڑ دیا

22 فروری 2009

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کے مڈل آرڈر کے بلّے بازوں مہیلا جے وردھنے اور سماراویرا نے چوتھی وکٹ کی شراکت داری کا باون سالہ ریاکارڈ توڑ دیا ہے۔

مہیلا جے وردھنے میچ پر چھائے رہےتصویر: AP

سری لنکا کے دونوں بلّے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں چار سو سینتیس رنز اسکور کیے۔ انیس سو ستاون میں برطانیہ کے کھلاڑیوں پیٹر مے اور کولن کاؤڈرے نے چوتھی وکٹ کی پارٹنرشپ میں چار سو گیارہ رنز بنائے تھے۔ دوسرے روز کے اختتام پر جے وردھنے نے دو سو چالیس کا انفرادی اسکور جب کے سماراویرا نے دو سو اکتیس زنز بنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان یونس خان کے لیے یہ سیریز ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہےتصویر: AP


دوسرے روز بھی سری لنکا کے بیٹسمین پاکستانی بؤلرز پر حاوی رہے اور سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پر چھ سو چوالیس رنز پر انگز ڈیکلئیر کیے جواب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر چوالیس رنز بنا لیے تھے۔




ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں