1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ میں سٹے بازوں کے خلاف خصوصی عدالتیں اسٹیڈیمز کے اندر

مقبول ملک اے ایف پی
8 جنوری 2018

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں کرکٹ کے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے دوران اس کھیل کے حوالے سے سٹے بازوں اور جواریوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے خصوصی موبائل عدالتیں کرکٹ اسٹیڈیمز کے اندر ہی قائم کی جائیں گی۔

تصویر: FARJANA K. GODHULY/AFP/Getty Images

ملکی دارالحکومت ڈھاکا سے پیر آٹھ جنوری کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی سی بی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ملک میں کرکٹ کی جو اگلی بین الاقوامی سیریز کھیلی جائے گی، اس دوران جن سٹے بازوں کو اس کھیل میں جؤے کا مرتکب پایا گیا، ان کے خلاف مقدمات کی سماعت اور انہیں سزائیں سنانے کے لیے خصوصی ’موبائل عدالتیں‘ کرکٹ اسٹیڈیمز کے اندر ہی قائم کی جائیں گی۔

ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی شاندار کامیابی

پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ رابطے ممکن نہیں، بھارتی وزیر

سن 2017 پاکستان ميں کرکٹ کے ليے ايک يادگار سال

بنگلہ دیش میں 15 جنوری سے بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک تین ملکی انٹرنیشنل سیریز میں حصہ لیں گی۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے اے ایف پی کو بتایا، ’’اس سیریز کے دوران جو سٹے باز اور جواری اسٹیڈیمز میں اپنی موجودگی کے دوران جوئے کے مرتکب پائے گئے، انہیں اسٹینڈز سے نکال کر اسٹیڈیمز کے اندر ہی قائم کردہ ان عارضی لیکن خصوصی عدالتوں میں پہنچا دیا جائے گا، جہاں موقع پر موجود جج انہیں سزائیں سنا سکیں گے۔‘‘

بنگلہ دیش میں کرکٹ عوامی سطح پر ایک انتہائی مقبول کھیل ہےتصویر: Getty Images

نظام الدین چوہدری نے کہا کہ یہ خصوصی عدالتیں تین ملکی سیریز کے بعد بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف اس کرکٹ سیریز کے دوران بھی کام کرتی رہیں گی، جو جنوری کے اواخر میں شروع ہو گی۔ اس دوطرفہ سیریز کے دوران میزبان بنگلہ دیش اور مہمان سری لنکا کی قومی ٹیمیں آپس میں دو ٹیسٹ میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی۔

ٹی ٹین کی پاکستان میں مخالفت

افغان ٹیم نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا یوتھ کرکٹ کپ جیت لیا

ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، سعید اجمل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکا پھر پاکستان میں، کچھ پرانی یادیں بس ڈرائیور خلیل کی زبانی

02:41

This browser does not support the video element.

بنگلہ دیش میں کرکٹ عوامی سطح پر ایک انتہائی مقبول کھیل ہے، جہاں اس کھیل کے حوالے سے سٹے بازی قانوناﹰ تو ممنوع ہے لیکن پھر بھی تقریباﹰ ہر میچ کے دوران کی جاتی ہے۔

ڈھاکا میں بی سی بی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا جو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچا، اس دوران منتظمین کو قریب 80 ایسے کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیمز سے باہر نکال دینا پڑا، جو اپنے موبائل ٹیلی فونز کے ذریعے اس ٹورنامنٹ کے مختلف میچوں کے دوران سٹے بازی کر رہے تھے یا کر چکے تھے۔

ان قریب 80 سٹے بازوں میں سے تقریباﹰ ایک درجن غیر ملکی تھے۔ ان میں سے بھی کم از کم پانچ کا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے تھا، جنہیں پریمیئر لیگ کے میچوں کے دوران سٹے بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پھر گزشتہ برس نومبر میں ملک بدر کر کے واپس بھارت بھیج دیا گیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں