1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ: ہالینڈ اور انگلینڈ مدِ مقابل

22 فروری 2011

کرکٹ ورلڈ کپ کا پانچواں میچ آج بھارتی شہر ناگپور میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ہالینڈ اور انگلینڈ مدمقابل ہیں۔

اب تک ایک روزہ دو میچوں میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور دونوں مرتبہ جیت انگلینڈ کا مقدر بنی تاہم ہالینڈ کی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو ہرا چکی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو چھ جون دو ہزار نو کو ہالینڈ کے ہاتھوں لارڈز کے میدان میں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ 1999ء میں بھی ہالینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب 2009ء میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلش ٹیم کے کپتان پال کالنگوڈ ہالینڈ کا حساب برابر کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر دیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج تک وہ جشن نہیں بھول پائے ہیں، جو ہالینڈ کی ٹیم نے چھ جون دو ہزار نو میں انگلینڈ کو شکست دے کر منایا تھا اور یہ تلخ یاد ان کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے، لہٰذا وہ بے چین ہیں کہ کب اور کس دن وہ ہالینڈ کے ساتھ پرانا حساب برابر کر پائیں گے۔

سری لنکن بلے باز کینیڈا کے خلاف کھیلتے ہوئےتصویر: dapd

قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم دو ہزار سات کےآخر میں بھارت کے دورے پر آئی تھی اور اسے اس سر زمین پر سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی پانچ مقابلوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

دوسری جانب پیر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا تھا۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر262 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کی پوری ٹیم 171 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

اتوار کو بھارتی شہر چنائے میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈکی ٹیم نے کینیا کو صرف 69 رنز پر آؤٹ کرکے یہ ہدف محض آٹھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا تھا۔

اتوار ہی کو سری لنکا نے کینیڈا کے خلاف گروپ اے میں اپنا پہلا میچ 210 رنز سے جیت لیا تھا۔ اس میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے جبکہ کینیڈا کی ساری ٹیم 36.5 اوورز میں صرف122 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں