1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ کے دلدادہ ملک ميں عالمی معيار کے فٹ بال کھلاڑی کی کھوج

20 جنوری 2019

کرکٹ کا جنون رکھنے والے شہر لاہور میں ہسپانوی فٹ بال کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ایک اکیڈمی قائم کر دی ہے۔ یہ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے ليے کی اپنی طرز کی ايک منفرد کوشش ہے۔

Spanien Fussball Club Atlético de Madrid Fans
تصویر: Getty Images/Denis Doyle

ایٹلیٹیکو میڈرڈ ایک مشہور ہسپانوی فٹ بال کلب ہے۔ اس نے ملکی فٹ بال کی لیگ کو جیتنے کے ساتھ پاکستان  ميں نوعمر شائقینِ فٹ بال کے شوق کو بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس فٹ بال کلب نے پاکستانی ثقافتی مرکز لاہور میں اپنی اکیڈمی قائم کی ہے۔ اس کے کوچز نے نوعمر پاکستانی بچوں کو فٹ بال کھیلنے کے تربیت دینا شروع کر دی ہے۔

لاہور کی اکیڈمی میں بچوں کو تربیت دینے والے ایک کوچ خاویر ویسیا نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاہور میں اپنے کلب ایلیٹیکو میڈرڈ کے لیے کھلاڑی تلاش کرنے نہیں آئے ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن بنیادی مقصد فٹ بال کھیل کا فروغ اور اسے پاکستان ميں مقبول کرنا ہے۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کوچ کا مزید کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ کرکٹ اس ملک میں بہت پسندیدہ کھیل ہے لیکن فٹ بال کے شائقین بھی موجود ہیں جو دنیا کے اہم فٹ بال ٹورنامنٹس کے میچز کو باقاعدگی سے دیکھتے ہیں اور ان میں ہسپانوی قومی لیگ لا لیگا کو جاننے والے بھی بہت سے شائقین موجود ہیں۔

بیس کروڑ کے ملک پاکستان میں فٹ بال کا ایک بھی معیاری اسٹیڈیم ابھی تک موجود نہیں ہےتصویر: DW/T. Saeed

خاویر ویسیا کے مطابق اُن کا کلب پاکستان میں کھیل کے ساتھ ساتھ صحت اور اسپورٹس کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ ایسی امید کی گئی ہے کہ فٹ بال کی تربیت لینے والے نوعمر پاکستانیوں میں سے کوئی ایک بڑا کھلاڑی سامنے آنے سے اس کھیل کو پاکستان میں مقبولیت اور فروغ حاصل ہو سکے گا۔

اس تناظر میں مقامی اسپورٹس مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی معمولی سے دلچسپی سے یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کے لیے بنیادی ڈھانچہ سرے سے ہی موجود نہیں ہے اور فٹ بال کی پاکستانی فیڈریشن بھی تنازعات کی شکار رہی ہے۔ اس فیڈریشن کے داخلی خلفشار کی وجہ سے فٹ بال کھیل کے نگران عالمی ادارے فیفا نے متعدد مرتبہ اس پر پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

پاکستان کی فٹ بال ٹیم سن 1970 کی دہائی میں ایشیائی فٹ بال میں پہلی دس پوزیشنوں میں آ چکی ہے۔ ایسا تاثر ہے کہ یہ کھیل پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ قابل افسوس بات ہے کہ بیس کروڑ کے ملک پاکستان میں فٹ بال کا ایک بھی معیاری اسٹیڈیم ابھی تک موجود نہیں ہے۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پہلی بار پاکستان آمد

00:53

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں