1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پر اعتراض کیوں ؟

بینش جاوید
21 دسمبر 2016

نامور بالی وڈ جوڑے کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام تیمور علی خان پٹوڈی بتایا ہے۔ یوں پیدائش سے یہ بچہ ایک تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔

Bildergalerie Hochzeit Saif Ali Khan und Kareena Kapoor
تصویر: dapd

بھارت میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ تیمور علی خان ٹرینڈ کر رہا ہے۔ تاہم اس نام کی تعریف کے بجائے بھارت میں اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ کچھ بھارتی شہریوں کی رائے میں یہ نام اس لیے متنازعہ ہے کیونکہ یہ نام چودہویں صدی کے اُس  ترک منگول بادشاہ کے نام سے ملتا ہے جس کے بارے میں بھارتی عوام کا یہ ماننا ہے کہ اُس نے  دہلی پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ہزار افراد کا قتل عام کیا تھا۔ تاریخ میں یہ بادشاہ تیمور لنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کرینہ اور سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ،’’ ہم اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹوڈی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم میڈیا اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نو ماہ تک ہمارا ساتھ دیا اور ہم سے محبت کی۔‘‘ اس پیغام کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا رہا تاہم کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں