1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کریٹیکس چوائس مووی ایوارڈز: بوائے ہُڈ بہترین فلم

عابد حسین16 جنوری 2015

جمعرات 15 دسمبر کی شام لاس اینجلس میں جہاں معتبر آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا وہیں ایک اور تقریب میں کریٹیکس چوائس مووی ایوارڈز مختلف فنکاروں اور تخلیق کاروں میں تقسیم کیے گئے۔

جولیان مورتصویر: Reuters/Danny Moloshok

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایوارڈز کا موسم اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گولڈن گلوب ایوارڈز کے بعد اب کریٹیکس چوائس مُووی ایوارڈز بھی تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ ہدایتکار رچرڈ لنکلیٹر کی فلم بوائے ہُڈ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ اسی فلم کو سن 2014 کی بہترین فلم بھی قرار دیا گیا۔ بوائے ہُڈ کو حاصل ہونے والے دوسرے ایوارڈز میں بہترین اداکارہ اور بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ جمعرات کے روز آسکر ایوارڈز میں ’بوائے ہُڈ‘ کو چھ نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اِس میں بہترین فلم کی نامزدگی بھی شامل ہے۔

مائیکل کیٹن کو فلم ’برڈ مین‘ میں دو کریٹیکس چوائس ایوارڈز دیے گئے۔ ایک ایوارڈ بطور بہترین اداکار اور دوسرا بہترین کامیڈین کے دیا گیا۔ برڈ مین فلم کو آسکر ایوارڈز کے سلسلے میں سات مختلف کیٹگریز میں نامزدگی ملی ہے۔ مائیکل کیٹن کو آسکر میں بہترین اداکار کی نامزدگی بھی ملی ہے۔ اسی فلم میں جاندار کردار نگاری پر کیٹن کو کئی ایوارڈز حاصل ہو چکے ہیں۔ ان میں گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب بائیس فروری کو لاس اینجلس میں ہو گی۔ کریٹیکس چوائس ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جُولیان مُور کو فلم ’سٹِل ایلس‘ میں ایک الزائمر کی مریضہ کا کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ اسی فلم پر مُور کو آسکر میں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

ہدایتکار رچرڈ لنکلیٹرتصویر: picture-alliance/dpa

کل جمعرات کی رات فلم’ دی گرینڈ بوڈا پیسٹ ہوٹل‘ کو بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اِس فلم کو آرٹ ڈائریکشن اور کاسٹیوم کے شعبے میں بھی ایوارڈز دیے گئے۔ اسی فلم کو آسکر میں نو نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایک اور فلم ’برڈ مین’ کو بھی نو نامزدگیاں ملی ہیں۔ اس طرح رواں برس سب سے زیادہ ایوارڈز کا مقابلہ دی گریٹ بوڈا پیسٹ ہوٹل اور برڈ مین کے درمیان خیال کیا جا رہا ہے۔ اِس میں بہترین فلم کی نامزدگی بھی شامل ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ نیویارک میں ہر سال غیر ملکی صحافیوں کی تنظیم بھی کریٹکس ایوارڈز تقسیم کرتی ہے اور لاس اینجلس میں کریٹیکس چوائس مُووی ایوارڈز براڈ کاسٹ کریٹیکس فلم ایسو سی ایشن کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز ایسوسی ایشن کے ڈھائی سو اراکین کی رائے شماری کے ذریعے طے کیے جاتے ہیں۔ امریکا اور کینیڈا میں فلم ناقدین کا سب سے بڑا گروپ اسی تنظیم کے ساتھ وابستہ ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں