1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کسکس عالمی ثقافت کے ’اَن چھوئے‘ ورثے میں شامل

17 دسمبر 2020

کسکس کو ایک بنیادی خوراک کا درجہ حاصل ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اس کو یونیسکو کے ناقابلِ لمس ورثے میں شامل کرنے کی درخواست چار شمالی افریقی ممالک نے دی تھی۔

Schale mit Couscous
تصویر: Antonio Gravante/chromorange/picture alliance

کسکس کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے انٹینجیبل (Intangible) یا 'ان چھوئے‘  ورثے میں شامل کرنے کی درخواست الجزائر، مراکش، تیونس اور موریطانیہ نے مشترکہ طور پر جمع کرائی تھی۔ یونیسکو نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی تعاون کی ایک عمدہ مثال قرار دیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ کسکس شمالی افریقہ میں آباد قدیمی بربر قوم کی ایک پسندیدہ خوراک ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک میں ایسے ہی کھائی جاتی ہے جیسے پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملکوں میں چاول اور گندم کی روٹی کھانا ہے۔دبئی میں حلال کے ساتھ کوشر کھانے بھی دستیاب

کسکس چار ملکوں کی پسندیدہ خوراک

الجزائر، مراکش، تیونس اور موریطانیہ میں کئی طرح کے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ یہ اختلافات سیاسی، سماجی اور معاشی نوعیت کے ہو سکتے ہیں لیکن ان تمام میں ایک قدر یقینی طور پر مشترک ہے اور وہ ان کا کسکس کا رغبت سے کھانا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کسکس کو عالمی ورثے شامل کرنے پر ان چاروں ملکوں کو مبارک دیتے ہوئے اسے ان کی بین الاقوامی رابطہ کاری اور تعلق کا نشان قرار دیا ہے۔

یونیسکو کا مزید کہنا ہے کہ جس رغبت کے ساتھ ان چاروں ملکوں میں کسکس کھائی جاتی ہے، حالانکہ پکانے کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن عام لوگوں کی لذتِ دہن اس کی جانب قدرتی طور پر مائل ہے، یہ اس کا ثبوت ہے کہ یہ ایک 'ناقابلِ لمس‘  سماجی ورثہ ہے۔

کسکس بنانے کا روایتی طریقہ، ایک عرب خاتون اجزاء کو کوٹنے کے بعد چھان رہی ہےتصویر: Mahmoud Ajjour/APA Imges/ZUMA Wire/picture alliance

کسکس

عمومی طور پر کسکس کے اجزاء میں گندم اور جو نمایاں ہیں اور ان کو موٹی سوجی کی طرح پیسا یا کُوٹ لیا جاتا ہے۔ کسکس بنانے کا ایک اور انداز مکئی اور باجرے کے دانوں کو موٹا موٹا پیسنا یا کُوٹنا اور پھر ان ایک دوسرے میں ملانے سے ہے۔ اس کو مختلف انداز میں پکایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں خوراک کا فی کس سالانہ ضیاع عالمی اوسط کے دو گنا سے بھی زیادہ

بعض اوقات اسے گوشت کے ساتھ چاول کی طرح تیار کیا جاتا ہے اور یہ تیونس میں خاصی مقبول ہے۔ مراکش میں کسکس کو حلوے کی طرح بنا کر اس میں میوہ جات شامل کر کے کھایا جاتا ہے۔ کچھ اور ڈِشز میں مچھلی یا سبزی بھی ڈالی جاتی ہے۔ یہ ایک متوازن اور طاقتور خوراک تصور کی جاتی ہے۔

کسکس کی ایک ڈشتصویر: DW/H. Fotso

یونیسکو کا انٹینجیبل ورثہ

یونیسکو کو کہنا ہے کہ ان چھوئے ورثے کی مکمل تعریف روایت کا تسلسل ہے۔ روایت کے تسلسل میں سیاسی اور معاشی اختلافات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ اسی بنیاد پر اَن چھوئے ورثے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ رواں برس کے اجلاس میں ایسے دوسرے روایتی ثقافتی ورثے میں کچھ اور ممالک کے اہم ثقافتی پہلووں کو عالمی ورثے میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان میں  زیمبیا کا بُودیما رقص، اسپین کے شراب ڈھونے والے گھوڑے، سنگا پور کا ہاکرز کلچر ہیں۔

سیرت شابا (ع ح، ع ت)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں