1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیر میں صورت حال ایک بار پھر کشیدہ

15 فروری 2013

پاکستانی اور بھارتی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کرنے والا پاکستانی فوجی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی فوجی گزشتہ روز اپنا راستہ بھول کر غلطی سے لائن آف کنٹرول کے پار چلا گیا تھا۔

تصویر: dapd

پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہند سے متنازعہ چلے آرہے  جمورں وکشمیر کے علاقے  میں رواں سال کے اوائل میں لائن آف کنڑول پر پاکستانی اور بھارتی افواج کی طرف سے فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات میں پاکستان کے تین اور بھارت کے دو فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد دونوں پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے.

اکثر فوجی غلطی سےلائن آف کنٹرول عبور کرجاتے ہیںتصویر: DW

پاکستانی فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کا ایک فوجی غلطی سے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول 'ایل او سی‘ پار کر کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہو گیا تھا۔ پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق 'غلطی‘ سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کشمیر میں موجود بھارتی فوج کے ترجمان  راجیش کالیا کے مطابق لائن آف کنٹرول کے علاقے میں مشکوک سر گرمیوں پر وہاں موجود شخص کو جب للکارا  گیا تو اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ اس فائرنگ میں بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔
بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے اعلیٰ سطح پر بھارت سے رابطہ کرکے مارے گئے فوجی کی لاش کی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ  اس سے قبل  ایک بیان میں پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے ایک پاکستانی فوجی کی واپسی کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔  فوجی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں پیش آیا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں جنہیں دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا رہا ہے۔

افضل گُرو کی پھانسی کے بعد ہونے والے مظایروں اب تک تین افراد ہلا ک اور سو سے زائد گرفتار ہوچکے ہیںتصویر: Reuters

راجیش کالیا نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کے رابطہ کرنے اور لاش کا جائزہ لینے پر یہ بات ثابت ہوگئی کے مرنے والے کا تعلق پاکستانی فوج سے تھا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرنے والے فوجی کی لاش پورے ملٹری اعزاز کاساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کر دی جائےگی۔

دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے کرفیو کے نفاذ کے باوجود بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ  ہفتے کے روز بھارتی حکومت کی طرف سے افضل گُرو کو پھانسی دیے جانے کے بعد شروع ہوا تھا۔ افضل گُرو پر الزام تھا کہ وہ2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث تھے۔ اکثر کشمیریوں کے خیال میں بھارتی پولیس نے گرو پر یہ الزام غلط طور پر عائد کیا تھا ۔ کرفیو کے باوجود بھارتی زیرانتظام کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے جھڑپوں میں اب تک تین افراد ہلا ک اور سو سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں۔

Zb/ah(ap)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں