بھارت کے زير انتظام کشمير ميں ہندوؤں کی مقدس امرناتھ یاترا کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وبائی مرض کی وجہ سے ياترا پر جانے والوں کے ليے سخت قوائد و ضوابط طے کيے گئے ہيں اور حفاظتی انتظامات کا بھی خيال رکھا گيا ہے۔ تاہم چند مقامی لوگ اس پيشرفت پر خوش نہيں۔ انسانی حقوق کے مقامی کارکن اسے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ليے مختلف معيارات سے بھی تعبير کر رہے ہيں۔ سری نگر سے گوہر گیلانی کی رپورٹ۔