1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

امریکی انتخابات: کملا ہیرس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 'فاشسٹ' ہیں

24 اکتوبر 2024

ٹاؤن ہال میں ایک تقریب کے دوران جب امریکی نائب صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سابق صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتی ہیں'؟ تو جواب میں ہیرس نے کہا، 'ہاں میں مانتی ہوں'۔

کملا ہیرس
نائب امریکی صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی فلاح و بہود اور اس کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہیںتصویر: Matt Rourke/AP Photo/picture alliance

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال سے ان کے مدمقابل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں۔ انہوں نے یہ بات ان رپورٹوں کے پس منظر میں کہی، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی ہے۔

بدھ کی رات کو سی این این کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران جب اینکر اینڈرسن کوپر نے کملا ہیرس سے پوچھا کہ کیا وہ ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتی ہیں؟

ٹرمپ سے مقابلہ: کملا ہیرس اپنی میڈیکل ہسٹری عام کریں گی

تو اس کے جواب میں ہیرس نے کہا، "ہاں، میں مانتی ہوں۔" ان کا مزید کہنا تھا، "اور میں یہ بھی مانتی ہوں کہ اس موضوع پر جو لوگ انہیں سب سے بہتر طور پر جانتے ہیں، ان پر اعتماد کیا جانا چاہیے۔"

کملا ہیرس کا طوفان سے متاثرہ امریکی ریاست کا دورہ

'ٹرمپ امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں'، کملا ہیرس

کملا ہیرس نے اس بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد سابق اہلکاروں کا حوالہ دیا، جن میں ان کے قومی سلامتی کے مشیر اور نائب صدر بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں (ٹرمپ کے سابق ساتھیوں) نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی آئین کی توہین کی ہے۔ ان کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ کبھی بھی امریکی صدر کا عہدہ نہیں ملنا چاہیے۔"

کملا ہیرس نے مزید کہا کہ "میرا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی فلاح و بہود اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔"

امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان گرما گرم مباحثہ

ٹرمپ پر ہٹلر کی تعریف کرنے کا الزام

کملا ہیرس نے ٹرمپ کے خلاف یہ تازہ تبصرے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے بعد کیے ہیں، جس میں  کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے کہا تھا کہ سابق صدر نے دفتر میں رہتے ہوئے جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کی کھل کر تعریف کی تھی۔

کیلی نے اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ہٹلر نے بھی کچھ اچھے کام کیے ہیں" اور یہ کہ امریکی فوج کے بجائے وہ "اڈولف ہٹلر جیسے جرنیل رکھنا چاہتے تھے۔"

کملا ہیرس کی ملکی اور بین الاقوامی امور پر پالیسیاں کیا ہوں گی؟

ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہٹلر نے بھی کچھ اچھے کام کیے ہیں اور یہ کہ امریکی فوج کے بجائے وہ اڈولف ہٹلر جیسے جرنیل رکھنا چاہتے تھےتصویر: Win McNamee/AFP/Getty Images

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ان واقعات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جان کیلی نے "ایک کہانی بنائی ہے۔"

ٹرمپ اور کملا ہیرس کی ہیکنگ میں 'ایران ملوث' ہے، امریکہ

ابتدائی پولنگ میں ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ

فلوریڈا یونیورسٹی کی الیکشن لیب کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق امریکی انتخابات میں ابتدائی طور پر پڑنے والی ووٹنگ میں تقریباً 25 ملین لوگ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ یہ ووٹنگ یا تو ذاتی طور پر پولنگ مرکز جا کر یا پھر میل ان بیلٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔

شمالی کیرولینا اور جارجیا سمیت کئی ریاستوں نے ابتدائی ووٹنگ کے پہلے ہی دن ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ پول سروے کے مطابق فی الوقت کملا ہیرس اور ٹرمپ سخت مقابلے والی سات اہم ریاستوں میں برابری پر چل رہے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

کیا ٹرمپ یا ہیرس نیٹو ختم کریں گے یا مضبوط بنائیں گے؟

01:33

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں