جرائم پیشہ افراد نے بائیومیٹرکس نظام کے باوجود کمپیوٹر سسٹمز کو دھوکہ دینے کے کئی طریقے ڈھونڈ نکالے ہیں۔ کبھی انسانی قد کے برابر تصویر تو کبھی چوری شدہ فنگر پرنٹس، یا پھر ایک ماسک۔ ایسے دھوکے بازوں سے ایک قدم آگے رہنے کے لیے، آئی ٹی ماہرین بائیو میٹرکس کے جدید نظام تیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔