کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے شہرت حاصل کرنے والے عبدالوہاب بگٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اتنا زیادہ مشہور ہو جائے گا۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ بلوچی کے ساتھ پاکستان میں بولی جانے والی ہر زبان میں گائیں۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں نے عبدالوہاب بگٹی سے ان کی کراچی آمد پر خصوصی گفتگو کی