ایک رپورٹ کے مطابق اس برس بھی سنگاپور مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا کا مہنگا ترین جب کہ شامی دارالحکومت دمشق دنیا کا سستا ترین شہر رہا۔
اشتہار
دنیا کے سستے ترین شہر – ٹاپ ٹین
دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سن 2018 میں بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں جنوبی ایشیائی شہر نمایاں رہے۔ ٹاپ ٹین سستے ترین شہروں کے بارے میں جانے اس پکچر گیلری میں۔
تصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images
10۔ نئی دہلی
بھارتی دارالحکومت دنیا کا دسواں سب سے سستا شہر قرار پایا۔ دی اکانومسٹ کے مطابق نئی دہلی میں ایک کلو بریڈ کی اوسط قیمت 1.07 ڈالر رہی۔ ایک بوتل وائن کی قیمت انیس ڈالر، سگریٹ کی ڈبی قریب پانچ ڈالر جب کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے کچھ کم رہی۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Sharma
9۔ بخارسٹ
یورپی ملک رومانیہ کا دارالحکومت بخارسٹ دنیا کا نواں سستا ترین شہر رہا۔ اس شہر میں ایک کلو بریڈ کی قیمت دو ڈالر سے زائد رہی جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.26 ڈالر ہے۔ اس برس بخارسٹ میں وائن کی بوتل گیارہ ڈالر جب کہ بیس سگریٹوں کی قیمت ساڑھے چار ڈالر ہے۔
تصویر: picture alliance/Arco Images
8۔ چنائی
بھارتی شہر چنائی بھی سستے ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ نئی دہلی کے مقابلے میں چنائی میں بریڈ کی قیمت پندرہ سینٹ زیادہ ہے جب کہ وائن کی بوتل گیارہ ڈالر میں مل جاتی ہے۔ چنائی میں سگریٹ کی ڈبی کی قیمت بھی دہلی سے کم ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/A. Sankar
7۔ الجزائر شہر
شمالی افریقی ملک الجزائر کے دارالحکومت کا نام بھی الجزائر ہے جسے اس رپورٹ میں دنیا کا ساتواں سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ الجزائر شہر میں بریڈ کی فی کلو قیمت دو ڈالر، وائن کی بوتل دس ڈالر جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت صرف 0.28 ڈالر ہے۔
تصویر: Imago/Imagebroker
6۔ کراچی
پاکستانی شہر کراچی بھی سستے ترین شہروں کی اس عالمی درجہ بندی میں دنیا کا چھٹا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران کراچی میں ایک کلو بریڈ کی اوسط قیمت 1.70 ڈالر، وائن کی بوتل چودہ ڈالر جب کہ سگریٹ کی ڈبی کی اوسط قیمت 1.68 ڈالر رہی۔ اس دوران فی لیٹر پیٹرول کی اوسط قیمت 0.63 ڈالر رہی۔
تصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images
5۔ بنگلور
ٹاپ ٹین سستے ترین شہروں میں تیسرا بھارت سے تیسرا شہر بنگلور بھی شامل رہا جہاں فی کلو بریڈ کی قیمت 1.33 ڈالر اور وائن کی بوتل سولہ ڈالر رہی۔ اس برس بنگلور میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت نئی دہلی سے کچھ زیادہ ہے جب کہ سگریٹ کی ڈبی کی قیمت 3.94 ڈالر ہے جو کہ دہلی سے قریب ایک ڈالر کم ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/D. Sarkar
4۔ لاگوس
نائجیریا کا شہر لاگوس سستے ترین شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہونے والا واحد افریقی شہر ہے جو اس عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر رہا۔ لاگوس میں بریڈ کی فی کلو قیمت 1.16 ڈالر اور وائن کی بوتل بھی پونے سات ڈالر کی ہے۔ یہاں فی لیٹر پیٹرول کی اوسط قیمت چالیس سینٹ ہے اور سگریٹ کی ڈبی بھی سوا ڈالر کی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa
3۔ الماتی
گزشتہ برسوں کے دوران قازقستان کا دارلحکومت الماتی دنیا بھر میں سستا ترین شہر تھا تاہم ملکی کرنسی کی قدر میں میں پچاس فیصد تک کمی کے باعث اس برس الماتی دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر رہا۔ اس برس الماتی میں بریڈ کی فی کلو قیمت ایک ڈالر، سگریٹ کی ڈبی 1.26 ڈالر اور وائن کی بوتل ساڑھے سات ڈالر رہی جب کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت اکاون سینٹ رہی۔
تصویر: AFP/Getty Images/S. Filippov
2۔ کاراکس
سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہونے کے باجود اس برس وینزویلا کا دارالحکومت کاراکس دنیا کا دوسرا سب سے سستا شہر قرار پایا جس کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مصنوعی طور پر سہارا دینے کی کوششیں ہیں۔ کاراکس میں فی لیٹر پیٹرول کی اوسط قیمت صرف ایک سینٹ یعنی 0.01 ڈالر ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/C. Ehlers
1۔ دمشق
اس برس دنیا کا سستا ترین شہر خانہ جنگی کے شکار ملک شام کا دارالحکومت دمشق قرار پایا۔ دمشق میں ایک کلو بریڈ 0.60 ڈالر، وائن کی بوتل 3.35 ڈالر، سگریٹ کی ڈبی 1.55 ڈالر جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت نصف ڈالر رہی۔ دی اکانومسٹ کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر ہونے کے باوجود دمشق کے رہائشی اس فرق کو اس وجہ سے محسوس نہیں کر پا رہے کیوں کہ سن 2017 میں شام میں افراط زر کی اوسط شرح اٹھائیس فیصد رہی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/R. Haidar
10 تصاویر1 | 10
یہ رپورٹ معروف جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں دنیا کے قریب ایک سو چالیس شہروں میں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس برس بھی دنیا کے سستے ترین شہر زیادہ تر جنوبی ایشیا اور عرب ممالک میں تھے جب کہ ٹاپ ٹین مہنگے ترین شہروں میں سے نصف یورپ جب کہ قریب باقی تمام مہنگے شہر بر اعظم ایشیا میں ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں برس کرنسی کی قدر میں تغیر کے سبب جاپان اور امریکی شہروں کی درجہ بندی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ دو جاپانی شہر ٹوکیو اور اوساکا کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست سے نکل گئے ہیں۔
اسی طرح اسرائیلی شہر تل ابیب پانچ برس قبل دنیا کا چونتیسواں مہنگا ترین شہر تھا لیکن اس برس کی درجہ بندی میں وہ پہلے دس مہنگے شہروں میں شامل ہے۔ تل ابیب میں الکوحل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور وہ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہی۔
امریکی شہر نیویارک بھی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باعث گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران نویں نمبر سے دنیا کا تیرہواں مہنگا ترین شہر جب کہ لاس ایجنلس بھی پہلے دس مہنگے شہروں کی فہرست سے نکل کر اس برس چودہویں نمبر پر رہا۔
براعظم یورپ کے پانچ شہر دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم ان میں سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس واحد ایسا یورپی شہر ہے جو یورو کرنسی زون کا حصہ بھی ہے۔ پیرس دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر بھی قرار پایا۔ سوئٹزرلینڈ کے دو شہر ٹاپ ٹین مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوئے جب کہ ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
سستے ترین شہروں کی درجہ بندی میں تبدیلی
اس برس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں کی طرح دنیا کے سستے ترین شہروں کی اکثریت جنوبی ایشیا میں واقع ہے۔ بھارت اور پاکستان کے کئی شہروں میں اخراجات زندگی دنیا کے کئی شہروں کی نسبت کم رہے۔ دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں تین بھارتی شہر، بنگلور، چنائی اور نئی دہلی شامل ہیں جب کہ پاکستانی شہر کراچی بھی سستے ترین شہروں میں عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر رہا۔
دی اکانومسٹ کے مطابق برصغیر میں اخراجات زندگی کم ہونے کی بڑی وجہ اجناس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور فراہمی کے علاوہ حکومتوں کی جانب سے مختلف اشیا پر دی جانے والی سبسڈی بھی شامل ہے۔
تاہم اس برس دنیا کا سستا ترین شہر خانہ جنگی کے شکار ملک شام کا دارالحکومت دمشق قرار پایا۔ دی اکانومسٹ کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر ہونے کے باوجود دمشق کے رہائشی اس فرق کو اس وجہ سے محسوس نہیں کر پا رہے کیوں کہ سن 2017 میں شام میں افراط زر کی اوسط شرح اٹھائیس فیصد رہی تھی۔ گزشتہ برسوں کے دوران قازقستان کا دارلحکومت الماتی دنیا بھر میں سستا ترین شہر تھا تاہم ملکی کرنسی کی قدر میں میں پچاس فیصد تک کمی کے باعث اس برس الماتی دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر رہا۔
دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں سے اکثر میں سکیورٹی کی صورت حال انتہائی خراب رہی یا سادہ لفظوں میں یوں کہیے کے سستے ترین شہر ’قابل رہائش‘ نہیں ہیں۔
انتہائی سرد موسم کے باوجود فن لینڈ دنیا کا سب سے خوش ملک ہے۔ برونڈی ، یمن، تنزانیہ، وسطی افریقی ریاست اور جنوبی سوڈان سب سے ناآسودہ ممالک ہیں۔
تصویر: Bulbulik Heritage Centre Gulmit
فن لینڈ سب سے آسودہ اور خوش ملک
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 156 ممالک میں فن لینڈ سب سے آسودہ اور خوش ملک ہے۔ ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کا شمار پہلے پانچ خوش ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کو آزادی، بد عنوانی، طویل عمر اور سماجی تعاون کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/robertharding/R. Moiola
خوش تارکین وطن
اس سال رپورٹ میں مختلف ممالک کو وہاں آباد تارکین وطن کی صورتحال سے بھی ناپا گیا ہے۔ اور اس لحاظ سے بھی فن لینڈ نمبر ایک کی پوزیشن پر ہے۔ یہاں تیس لاکھ غیر ملکی افراد رہائش پذیر ہیں۔
جرمنی میں گزشتہ دو سے تین برسوں میں کئی لاکھ مہاجرین آباد ہوئے ہیں لیکن اس تناظر میں جرمنی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر آتا ہے۔ مجموعی طور پر جرمنی پندہویں نمبر پر ہے، امریکا اٹھارویں اور برطانیہ انیسویں نمبر پر ہے۔
تصویر: Getty Images/S. Gallup
امریکی عوام نا خوش
امریکا اس انڈیکس میں شامل پہلے دس ممالک میں کبھی شامل نہیں ہو سکا۔ اس سال وہ گزشتہ برس کے مقابلے میں چار پوزیشنز مزید نیچے آگیا ہے۔ امریکا کے ایک اقتصادی ماہر جیفری ساکس کے مطابق امریکا موٹاپے کی وبا، ڈپریشن کا عدم علاج اور منشیات کے استعمال کے باعث مسلسل مسرت کے انڈیکس میں زوال پذیر ہے۔
تصویر: Reuters/J. Roberts
نارڈک ممالک سب سے خوش
2012 سے اب تک یورپ کے نارڈک ممالک خوشی کے انڈیکس میں ٹاپ پوزیشنوں پر رہتے ہیں۔ 2016 میں ڈنمارک کو دنیا کا سب سے خوش ملک قرار دیا گیا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/R.Moiola
پاکستان کس نمبر پر ؟
سارک ممالک میں پاکستان اس انڈیکس میں 75 ویں نمبر پر ہے، نیپال 101ویں، بھوٹان 97 ویں، بنگلہ دیش 115 ویں ، سر لنکا 116 ویں، چین 86 ویں نمبر اور بھارت 133 ویں نمبر پر رہا۔