1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلمی میلہ اور پولانسکی کی حمایت میں دستخطی مہم

15 مئی 2010

فرانس کے سیاحتی قصبے کن میں سالانہ فلمی میلے کی رونقین اپنے عروج پر ہیں جو رواں ماہ کی تئیس تاریخ تک جاری رہیں گی۔

تصویر: dpa/picture-alliance

اس سلسلے کے 63 ویں میلے میں جہاں جہاں دنیا بھر سے چندہ فلمیں سینما کے پردے پر دیکھی جارہی ہیں وہی فلمی صنعت سے وابستہ مشہور شخصیات سے جڑی دیگر خبروں کا بھی چرچہ ہے۔ کن میں بہت سے فلم سازوں نے ایک ایسی پٹیشن پر اپنے نام لکھ دئے ہیں جو متنازعہ فلمساز رومن پولانسکی کی امریکہ منتقلی چاہتے ہیں۔ اپنے فن کے ماہر پولانسکی ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں اپنے گھر میں قید ہیں کیوں کہ انہوں نے  1977ء میں ایک تیرہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کررکھا ہے۔ ہالی وڈ کے مشہور ستارے مائیکل ڈگلس نے البتہ اس پٹیشن پر اپنا نام لکھنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈگلس کے بقول ہرچند کے وہ پولانسکی کے مداح ہیں تاہم وہ بطور امریکی ہرگز یہ پسند نہیں کریں گے کہ ایسے شخص کی حمایت میں اپنا نام لکھیں جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔ ڈگلس کی فرانس میں منعقدہ اس میلے میں آمد کا مقصد اوولیور سٹون کی فلم Wall Street-Money Never Sleeps کی ترویج ہے۔

رومان پولانسکیتصویر: AP

کن کے میلے کی عوامی دلچسپی کی ایک اور وجہ اطالوی وزیر اعظم سلویو بیرلسکونی کے حوالے سے بنائی گئی دستاویزی فلم Draquila: Italy Trembles ہے۔ سابینا گوزانتی نامی مزاح نگار نے اس فلم میں مائیکل موور کی طرز پر اطالوی وزیر اعظم کی مبینہ بدانتظامیوں کا احاطہ کیا ہے۔ بنیادی طور پر کن کے فلمی میلے میں بیس منتخب فلموں میں سے Palme d'Or یعنی Golden Palm کے اعزاز کے لئے بہترین فلم کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد ضمنی مقابلوں میں متعدد طویل اور مختصر دورانئے کی فلمیں اور ڈاکومینٹریز نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔

رپورٹ : شادی خان سیف ادارت : عدنان اسحاق
اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں