1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلمی میلے کا احوال

Qureshi, Abid Hussain20 مئی 2008

عالمی فلمی دنیا میں آسکر ایوارڈ کو ایک خاص وُقعت حاصل ہے لیکن فرانس کے شہر کن کا فلمی میلہ بھی ایک جداگانہ حثیت کا حامل ہے۔

کن فلمی میلہ سن دو ہزار آٹھ کا ایک پوسٹرتصویر: AP

فرانس کےمشہور شہر کن میں سالانہ فلمی میلے منگل کو ستتر سالہ ہالی ووڈ کے اداکار ہدایتکار کلنٹ ایسٹ وُوڈ کی فلم دی ایکسچینج کی نمائیش کا اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ فلم سن اُنیس سو بیس کے ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔ جس میں ایک خاتون انصاف کی متلاشی ہے اور فلمی ناقدین نے ایسٹ ووڈ کی ہدایتکاری اور اینجیلینا جولی کی پرفارمنس کو پسند کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کن فلمی میلے میں بہترین فلم کے ایوارڈ کی دوڑ میں یہ فلم شامل ہے۔

بہترین فلم کی ریس میں ہدایتکار جیمس گرے کی Two Lovers کو بھی شمار کیا جا رہا ہے۔

اِسی طرح ارجنٹائن کےعظیم فٹ بالر ڈیئگو میرا ڈونا کی زندگی پر سربیا کےہدایت کار Emir Kusturica کی فلم میراڈونا کو بھی پذیرائی حاصل ہُوئی ہے۔ میراڈونا بھی کن پہنچے ہوئے ہیں۔

اس سال کن فلمی میلے میں کھیل کی دو شخصیات پر فلمیں پیش کی گئیں۔ دوسری فلم امریکی باکسر مائیک ٹائی سن کےکردار اور شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا نامBad Boy ہے۔ یہ دونوں فلمیں کسی حد تک دستاویزی فلموں کے زمرے میں شمار کی جا سکتی ہیں۔

فلموں کو دیکھنے کےعلاوہ فلمی دنیا میں کارپوریٹ سیکٹر کی شرکت اور فلمی کاروبار پر بڑی بڑی کمپنیوں کی آہستہ آہستہ قائم ہونے والی اجارہ داری بھی گفتگو کا موضوع ہے جس کی وجہ سے کئی اداکار اورہدایتکار پریشان ہیں۔

کن فلمی میلے کےدوران بھارت کے ارب پتی انیل امبیانی نے ہالی ووڈ کے مختلف اداروں کے ساتھ آٹھ منصوبوں پر معائدے کیئے ہیں۔ انیل امبیانی کی خواہش ہے کہ وہ دس ارب ڈالر کے کثیر سرمائے سے تفریحی ، معلُوماتی شعبے میں ایک بڑا نشریاتی ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اِس ادارے کا نام فی الحال Soon تجویز کیا گیا۔ اُن کا یہ ادارہ، ذرائع ابلاغ کے عالمی منظر نامے پر سب سے بڑا ادارہ ہو سکتا ہے۔

اِس کے علاوہ انیل امبیانی ہالی ووڈ کی دس فلموں میں سرمایہ کر رہے ہیں اور اِن فلموں میں جورج کلُونی،براڈ پِٹ ، ٹام ہینک اور نکولس کیج کے نام شامل ہیں۔ یہ فلمیں اگلے دو سالوں میں تیار کی جائیں گی۔

بھارت کی سن اُنیس سو ساٹھ کی دہائی میں بننے والی دیوانند کی مشہور فلم گائیڈ کلاسیک سیکشن میں دکھائی جائے گی۔

کن فلمی میلے میں ایشیائی فلمی مارکیٹس بظاہر چھائی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ بھارت اور چین سے بے شمار افراد موجود ہے۔ اُن کے ساتھ ساتھ جاپان اورکوریا کی فلم انڈسٹری سے منسلک اشخاص بھی کثیر تعداد میں کن فلمی میلے میں شریک ہیں۔



ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں