1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوئٹہ میں خود کش حملہ، کم از کم 10 افراد ہلاک

17 فروری 2020

کوئٹہ میں ایک پولیس گاڑی خودکش حملے کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔

Pakistan Autobombe Anschlag Terror
تصویر: Reuters/N. Ahmed

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے حکام نے روئٹرز کو بتایا، ''سول ہسپتال میں اب تک 10 مرنے والوں اور 35 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے۔‘‘

کوئٹہ پولیس کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور ایک مذہبی گروپ کی ریلی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم جب پولیس نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خودکش حملہ آور ایک مذہبی گروپ کی ریلی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم جب پولیس نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔تصویر: Reuters/N. Ahmed

خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حملہ سنی تنظیم اہلسنت والجماعت کی ریلی کے قریب ہوا۔  یہ افراد مسلمانوں کے پہلے خلیفہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پریس کلب کے قریب جمع ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ میں ایک مسجد کے باہر مغرب کی نماز کے بعد ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے تھے۔

 

ا ب ا / ب ج (روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں