1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوارٹر فائنل کی دوڑ: اٹلی‘ فرانس یا رومانیہ؟

گوہر نذیر گیلانی17 جون 2008

یورو کپ دو ہزار آٹھ کے مقابلے ہر گُزرتے دن کے ساتھ دلچسپ ہوتے جارہے ہیں۔ ابھی تک پرتگال‘ ہالینڈ‘ جرمنی‘ ترکی‘ کروشیا اور سپین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

کون بنے گا چیمپئن؟تصویر: pa / dpa

گروپ اے میں چیک جمہوریہ کی ٹیم کے خلاف ترکی کی حیران کن فتح نے کوارٹر فائنل میں اس ٹیم کی جگہ پکی کرلی جبکہ منگل کے روز گروپ بی میں جرمنی نے آسٹریا کو ایک۔صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

اٹلی کے مشہور فٹبال کھلاڑی لوکا ٹونی رومانیہ کے خلاف ایکشن میںتصویر: AP

آج گروپ سی میں اٹلی اور فرانس کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گروپ سی میں آج ہی ہالینڈ کا مقابلہ رومانیہ سے ہورہا ہے۔ اٹلی‘ فرانس اور رومانیہ میں سے کوئی ایک ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ اس گروپ سے ہالینڈ نے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہلے ہی اپنی جگہ بنالی ہے۔

فُٹبال سٹار ہینریتصویر: AP

اگر رومانیہ کی ٹیم ہالینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس صورت میں اٹلی اور فرانس‘ دونوں ہی ٹیمیں یورو کپ دو ہزار آٹھ سے باہر ہوجائینگی۔

گروپ سی میں رومانیہ نے اٹلی اور فرانس کے ساتھ اپنے میچ برابری پر ختم کئے ہیں جبکہ اسی گروپ میں ہالینڈ نے اٹلی اور فرانس جیسی دو مضبوط ٹیموں کو آسانی سے شکست دی ہے۔

یورو کپ دو ہزار آٹھ میں فٹبال ٹیمیں اس ٹرافی کے لئے مقابلہ کررہی ہیںتصویر: AP

آج کے میچوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد گروپ سی کی صورتحال پوری طرح سے واضح ہوجائیگی جبکہ گروپ ڈی میں سویڈن اور روس میں سے ایک ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔ اس گروپ سے سپین کی ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں