1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوربن کا جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا عزم

15 اگست 2019

برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے رہنما نے ملکی وزیر اعظم  کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس مناسبت سے برطانوی سیاسی حلقوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

Großbritannien London | Jeremy Corbyn im britischen Unterhaus antwortet auf Boris Johnson Ansprache
تصویر: picture-alliance/empics/House of Commons

جیریمی کوربن جو بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت 'لیبر پارٹی‘ کے رہنما ہیں، نے برطانیہ کی دیگر سیاسی جماعتوں اور پارلیمان کے اراکین کو ایک خط میں لکھا کہ موجودہ حکومت کے پاس بریگزیٹ کے حوالے سے کوئی مینڈیٹ نہیں ہے لہذا وہ  اس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پارلیمان  پیش کریں گے۔

جیریمی کوربن نے اس خط میں مزید لکھا کہ اگر یہ تحریک کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں  وہ عبوری حکومت کے وزیر اعظم ہوں گے ، عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے اور آرٹیکل 50 کی توسیع کریں گے۔ آرٹیکل 50 کے تحت برطانیہ یورپی یونین کا رکن ہے۔

جیریمی کوربن  نے اس خط میں مزید لکھا کہ عام  انتخابات کی مہم کے دوران  لیبر پارٹی عوام سے یورپی یونین سے انخلاء کی شرط پر ووٹ حاصل کرے گی۔ کوربن کے خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ مہم میں برطانوی عوام کو یہ آپشن بھی حاصل ہو گا کہ وہ یورپی یونین کی رکنیت برقرار رکھنے کے حق میں بھی ووٹ دے سکیں گے۔

برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے اکتیس اکتوبر کو حتمی تاریخ قرار دے رکھا ہے۔ دوسری جانب جانسن حکومت کے ایک ترجمان نے لیبر پارٹی کے رہنما کے خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوسے واضح کیا کہ وہ اگر وزیراعظم بن جاتے ہیں تو بریگزیٹ پر ہونے والے ریفرنڈم کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم بورس جونسن ریفرنڈم کا احترام کریں گے اور نیشنل ہیلتھ سروس اور پولیس کے محکموں کے لیے مزید سرمایہ کاری کا وعدہ پورا کریں گے۔

حزب اختلاف کی جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما جو سوئنسن نے کوربن کے خط پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا،'' کوربن کو پارلیمان میں عارضی طور پر بھی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ کچھ پارلیمانی اراکین نے کوربن کی حمایت کا عندیہ بھی دیا ہے۔ سکاٹش نیشنل پارٹی کے رکن آئن بلیکفورڈ نے کہا کہ اُن کی پارٹی موقع حاصل ہونے پر موجودہ وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دے گی۔

 گرین پارٹی کی رکن کیرولینا لیوکس نے کہا وہ بورس جونسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ساتھ دیں گی لیکن کوربن کے بجائے کسی اور شخص کی قیادت میں عبوری حکومت کی قیادت چاہتی ہیں۔

ب ج/ ع ق

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں