1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

کورونا سے متعلق معلومات، بائیڈن کی تنقید فیس بک نے رد کر دی

17 جولائی 2021

امریکی صدر نے جمعہ 16 جولائی کو کورونا سے متعلق غلط معلومات کی فیس بُک پر موجودگی کے تناظر میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تنقید کی تھی۔ تاہم فیس بک نے اس تنقید کو رد کر دیا ہے۔

Weltspiegel | 04.06.2021 | Joe Biden
تصویر: S/MPI/Capital Pictures/picture alliance

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ 16 جولائی کو کہا تھا کہ سوشل میڈیا کووڈ انیس اور ویکسینیشن کے حوالے سے غلط معلومات عام کرنے میں مصروف ہے اور یہ سلسلہ انسانی ہلاکتوں کا باعث بن رہا ہے۔ اس بیان کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک نے امریکی صدر کے بیان کرنے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کووڈ بحران: بھارت میں میڈیا کو سینسر کیوں کیا جا رہا ہے؟

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کے مطابق اس وقت صرف بارہ لوگ ہیں جو ویکسین مخالف 65 فیصد مواد سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان درجن بھر لوگوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کا پلیٹ فارم لوگوں کو گمراہ نہیں کر رہا ہےتصویر: picture-alliance/imageBROKER

امریکی صدر کی تنقید

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے کووڈ انیس اور ویکسینیشن کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کے بجائے انسانوں کی ہلاکت کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیس بک کے لیے غلط معلومات کو ہٹانا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا، 'وہ انسانوں کو ہلاک کر رہے ہیں‘۔ بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت کورونا وبا صرف ان افراد میں ہے جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ہوئی۔

سائبر قوانین کے تحت قید ادیب کی موت، ڈھاکا میں طلبا کا احتجاج

فیس بک کا جواب

فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم پر سے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا رہا بلکہ معلومات کی فراہمی سے انسانی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ درست حقائق کو جمع کرنے کی بھرپور کوششیں ہی حقیقت میں انسانی جانوں کو بچانے کا سبب ہے۔

فیکٹ چیک: کیا کووڈ ویکسین لگوانے سے لوگ مر رہے ہیں؟

وائٹ ہاؤس کا پریشر

اس تناظر میں وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پر اپنا دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور ویکسینیشن کے حوالے سے دستیاب غلط معلومات پر مبنی مواد کو فی الفور ہٹایا جائے۔ وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ایک توانا حکمت عملی کی ضرورت ہے تا کہ افراد کو قوانین میں پائی جانے والی شفافیت بارے آگاہی دی جا سکے۔

امریکی صدر نے کورونا وبا کے تناظر میں فیس بک پر تنقید کی ہےتصویر: Nicolas Economou/NurPhoto/picture alliance

محکمہ صحت کا موقف

 امریکا کے ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کے موجودہ پھیلاؤ کے ذمہ دار خاص طور پر وہ افراد ہیں جنہوں نے دستیابی کے باوجود ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی یا مکمل نہیں کرائی۔ بیماریوں پر کنٹرول کرنے کے امریکی ادارے (CDCP) کی سربراہ روشیل والینسکی کا کہنا ہے کہ اس وقت وبا ایسے افراد میں پھیلی ہوئی ہے جو ویکسین پر اعتماد نہیں رکھتے۔

ع ح/ا ب ا (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں