کورونا:دنیا میں ایک دن میں ریکارڈ پانچ لاکھ سے زائد نئے کیسز
30 اکتوبر 2020
دنیا بھر میں پہلی مرتبہ بدھ کے روزصرف ایک دن میں کووڈ۔19کے پانچ لاکھ سے زائد ریکارڈنئے کیسز سامنے آئے جب کہ نصف کرہ شمالی کے ملکوں میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
اشتہار
عالمی سطح پر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں پچھلے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ جمعہ کو پہلی مرتبہ ایک دن میں چارلاکھ سے زائد کیسز درج کیے گئے۔
پچھلے چند ہفتوں کے دوران بیشترمغربی ممالک اور لاطینی امریکا کے بعض ملکوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے۔ امریکا کو چھوڑ کر بیشتر حکومتو ں نے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت ترین اقدامات شروع کردیے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً گیارہ لاکھ 70 ہزار لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر کے کیسز کے 66 فیصد اور اموات کے 76 فیصد سے زائد کا تعلق یورپ، شمالی امریکا اور لاطینی امریکا سے ہے۔
یورپ میں یومیہ تعداد دوگنی
یورپ میں پچھلے دو ہفتوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق یورپ میں بدھ کے روز پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے۔
یورپ میں مجموعی طور پر اب تک تقریباً 95 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو لاکھ 61 ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے۔ فرانس میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز ایک دن میں ریکارڈ 50 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے۔
کیا دو میٹر کا سماجی فاصلہ، کورونا سے بچاو کے لیے کافی ہے؟
03:39
کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات اور پابندیوں کی وجہ سے یورو زون کی اقتصادی سرگرمیاں ایک بار پھر زوال کا شکار ہوگئی ہیں کیوں کہ اس خطے کی سب سے اہم سروس انڈسٹری کے کاروبار کو محدود کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔
اشتہار
امریکا میں فروری تک پانچ لاکھ ہلاکتیں
کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے امریکا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں اب بھی سرفہرست ہے۔ یہاں اب تک 92 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکا کے تقریباً تمام حصے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور جمعے کے روز 84169 نئے کیسز درج کیے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ صورت حال ایسے وقت میں ہے جب اگلے منگل کو ملک میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
روئٹرز کے جائزے کے مطابق امریکا میں یومیہ اوسطاً تقریباً 75 ہزار نئے کیسزسامنے آرہے ہیں ا ور اگر احتیاطی تدابیر پر خاطر خواہ عمل نہیں کیا گیا تو فروری تک امریکا میں کووڈ 19سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔
ایشیا بھی پیچھے نہیں
ایشیا میں بھی سنیچر کے روز تک کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔ جو کہ دنیامیں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔
بھارت میں بھی کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا لاک ڈاؤن: فطرت سے تعلق جوڑنے کے آٹھ طریقے
کووڈ انیس بیماری کے لاک ڈاؤن کے دوران فطرتی ماحول سے تعلق پیدا کرنا بہت مفید ہو سکتا ہے۔ یہ تعلق انسانوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بہت مناسب خیال کیا گیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/Panther Media
اجازت ہے تو چہل قدمی کے لیے باہر نکلیں
ہریالی والے علاقوں میں سیر یا واک کرنا ذہنی اسٹریس کو کم کرنے کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے۔ گھر کے باہر کھلے ماحول میں ہلکی پھلکی ورزش بھی ایک اور مثبت فعل ہو سکتا ہے۔ بھیڑ کے علاقوں سے دور رہتے ہوئے واک یا ورزش جسمانی چستی اور ذہنی صلاحیتوں کے لیے مفید ہے۔
تصویر: picture-alliance/Photononstop
باہر نہیں تو گھر میں رہیں اور لطف اٹھائيں
اگر آپ کے لیے گھر سے باہر نکلنے میں مشکلات حائل ہیں تو گھر میں رہتے ہوئے باہر کے سبزے اور ہریالی کا لطف اٹھائیں۔ اپنی کھڑکی سے باہر نظر آنے والی ہریالی یعنی گھاس، درختوں، پودوں اور جھاڑیوں کو دیکھنا بھی صحت کے لیے مفید ہے۔ ہوا کی سرسراہٹ اور پودوں کی رگڑ سے پیدا ہونے والی آوازیں بھی سکون دیتی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/PhotoAlto
ورچوئل وزٹ
لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیشنل پارکس بند ہیں۔ سفر کی سہولت دستیاب نہیں تو ایسے میں کئی نیشنل پارکوں کی ویب کیمروں سے نشر کی جانے والی لائیو نشریات سے محظوظ ہوں۔ اس ویب کیم سے جانوروں کے اندرونی رہائشی علاقے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جہاں عام طور پر رسائی ممکن نہیں ہوتی۔
نیشنل پارکس کی طرح مختلف چڑیا گھروں اور ایکویریم نے بھی اپنی نشریات ویب کیم سے شروع کر رکھی ہیں۔ ان سے بھی لاک ڈاؤن میں معلومات اور لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کچھ دیر کے لیے پانی کا تالاب دیکھنا بھی سکون دیتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/F. Lanting
پرندوں کو دیکھیں
لاک ڈاؤن میں گھر پر رہتے ہوئے اڑتے پرندوں یا دوسری حیاتيات کی سرگرمیوں پر غور کریں۔ اپنی بالکونی سے نظر آنے والے پھول دیکھیں۔ ان سب سے سکون میسر ہوگا۔ برطانیہ میں ایک دوسرے کو علی الصبح پرندوں کی تصویر بنا کر بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Vennenbernd
پرندوں کو کھانا کھلائیں
کورونا لاک ڈاؤن میں خود یا اپنے بچوں کے ساتھ فضا میں اڑتے پرندوں کو خوراک دینا بھی ایک اچھا مشغلہ ہو سکتا ہے۔ اپنی بچی ہوئی خوراک کسی برتن میں ڈال کر گھر کے باہر رکھ دیں اور کچھ دیر بعد آنے والے پرندوں کو دیکھیں۔ یہ بھی ایک فرحت بخش عمل ہے۔
کووڈ انیس سے بچنے کے لاک ڈاؤن میں ایک اور سرگرمی کیڑوں کو پناہ دینے میں ہے۔ اس کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں۔ گھر کے باہری جگہ یا بالکونی میں ایک ڈھانچہ کھڑا کر کے اسے کیڑوں کا مسکن بنایا جا سکتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/blickwinkel/F. Hecker
باغبانی شروع کر دیں
باغبانی ایک انتہائی تخلیقی اور قدرتی ماحول سے دوستی کا مشغلہ قرار دیا جاتا ہے۔ چھوٹے بڑے گملوں یا بیکار برتنوں میں سبزیوں اور پھولوں کے پودے لگا کر ان کی افزاٴش کا انتظار کریں۔ باغبانی کا ہر مرحلہ آسودگی اور راحت کا باعث ہو گا۔
تصویر: picture-alliance/Panther Media
8 تصاویر1 | 8
دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی والا ملک بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ بھارت میں روزانہ اوسطاً 48 ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ارب 30 لاکھ آبادی کو کووڈ۔19 کا ویکسین آنے پر ہر ایک کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بھارت میں تمام سرکاری اور نجی صحت اہلکاروں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے تاکہ ویکسین دستیاب ہوجانے کے بعد ٹیکہ کاری کا عمل جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے۔
ادھر مشرق وسطی میں ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملکوں میں سرفہرست ہے۔ وہاں ہر تین منٹ پر ایک شخص کی موت ہورہی ہے۔
ج ا / ص ز (روئٹرز)
کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والی معروف شخصیات
ہالی وُوڈ سے بالی وُوڈ تک، کئی اہم فلمی شخصیات کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکی ہیں۔ ان کے علاوہ کئی نامی سیاستدانوں کو بھی کووڈ انیس کی بیماری نے اپنی گرفت میں لیا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Sputnik/E. Chesnokova
رابرٹ پیٹینسن
چونتیس سالہ اداکار رابرٹ پیٹینسن نے فلم ’ٹوائلائٹ‘ میں ایک ایسے خونخوار مردے کا کردار ادا کیا تھا، جو رات کو باہر نکلتا تھا۔ وہ ’بیٹمین‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ فلم بیٹمین میں پہلے بین ایفلیک کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Sputnik/E. Chesnokova
ڈوائن جانسن: دا راک
امریکا کے مشہور ریسلر یا پہلوان ’دا راک‘ کا اصلی نام ڈوائن جانسن ہے۔ وہ ہالی وُوڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں۔ ان کو بیوی اور دو بیٹیوں سمیت کورونا وائرس نے گرفت میں لے لیا تھا۔ اب سبھی اس بیماری کے چنگل سے نکل آئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو تلقین کی ہے کہ ماسک پہن کر رہیں کیونکہ اسی میں بہتری ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Shotwell
فٹ بالر نیمار
مشہور و معروف برازیلی فٹ بالر نیمار، فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ کلب کے تین کھلاڑیوں کے دو ستمبر سن 2020 کو کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کلب کے کھلاڑیوں میں اس بیماری کی وبا پھوٹنے کو ٹیم کے ہسپانوی تفریحی جزیرے ابیٹسا کے دورے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ نیمار کے ساتھ ان کے بیٹے کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/D. Ramos
سلویو برلسکونی
تراسی سالہ اطالوی سیاستدان اور سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کا اعلان ان کی سیاسی جماعت نے دو ستمبر سن 2020 کو کیا۔ ان کے دو بیٹے اور تیس سالہ خاتون دوست کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ وہ سارڈینا کی ساحلی پٹی پر چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Vojinovic
یُوسین بولٹ
تیز رفتار دوڑنے کے مقابلے میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ ان کا وائرس ٹیسٹ ان کی چونتیسویں سالگرہ کی آؤٹ ڈور پارٹی کے بعد سامنے آیا۔ اس پارٹی میں مہمانوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ وہ ایک سو میٹر اور دو سو میٹر کی دوڑ میں ریکارڈ رکھتے ہیں۔
تصویر: Reuters/M. Childs
انٹونیو بینڈراس
ہسپانوی اداکار انٹونیو بینڈراس کو اپنی ساٹھویں سالگرہ پر حیران کن انداز میں کورونا وائرس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انہیں اپنی سالگرہ کا دن آئسولیشن یا قرنطینہ میں گزارنا پڑا۔ رواں برس کے مہینے اگست کے وسط میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/Captital Pictures
امیتابھ بچن اور خاندان
بھارت فلمی صنعت بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کا تقریباً سارا خاندان ہی جولائی میں کورونا وائرس کی گرفت میں آ گیا تھا۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، اداکارہ بہو اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کے ساتھ پوتی آرادیا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر، ان کو ہسپتال داخل کر دیا گیا تھا۔ اب سبھی رُو بہ صحت ہو چکے ہیں۔ ان کی بیوی جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
تصویر: AFP/Getty Images/S. Jaiswal
جائیر بولسونارو
برازیل کے صدر جائیر بولسونارو کورونا وائرس کی وبا کو محض نزلہ زکام قرار دیتے رہے ہیں اور پھر جولائی سن 2020 میں ان کو کورونا وائرس نے آن دبوچا۔ انہیں کورونا وبا اور دیگر احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے پر ملک اور بیرون ملک شدید تنقید کا سامنا رہا۔ ان کے بیٹے اور بیوی کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/E. Peres
ٹام ہینکس
امریکی فلمی صنعت ہالی وُوڈ کے مشہور اداکار ٹام ہینکس اور ان کی گلوکارہ و اداکارہ بیوی ریٹا ولسن کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔ وہ اس وبا کی لپیٹ میں آنے والی ابتدائی مشہور شخصیات میں سے تھے۔ ہینکس اور ان کی بیوی کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران وائرس نے جکڑ لیا تھا۔ اب وہ صحت یاب ہو کر واپس امریکا لوٹ چکے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP/Invision/J. Strauss
صوفی گریگوئر ٹروڈو
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کا ٹیسٹ برطانوی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر مثبت آیا تھا۔ بیوی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کینیڈین وزیر اعظم نے خود کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ کر لیا تھا۔
تصویر: Reuters/P. Doyle
بورس جانسن
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی رواں برس مارچ میں کورونا کی گرفت میں آ گئے تھے۔ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں داخل رہے تھے۔ ہسپتال میں انہیں آکسیجن فراہم کی گئی اور معالجین مسلسل ان کی علالت پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔