پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک تین افراد کی ہلاکت اور ساڑھے چار سو سے زائد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی اسکریننگ، قرنطینہ اور حفظان صحت کی عدم سہولیات کی وجہ سے حکام کے لیے اس وبا پر قابو پانا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔