1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا وائرس کو بھی جینے کا حق ہے، بھارتی رہنما

14 مئی 2021

بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ تریونیدر سنگھ روات نے کہا ہے کہ انسان کی طرح کورونا وائرس بھی مخلوق ہے اور اسے جینے کا حق حاصل ہے۔

Indien Lucknow - Ministerpräsident Trivendra Singh Rawat
تصویر: Imago/Hindustan Times

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما راوت نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ وائرس ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے جینے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے، تو کورونا وائرس ایک زندہ مخلوق ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق حاصل ہے، جیسا کسی دوسری مخلوق کو۔ مگر ہم (انسانوں) کو لگتا کہ ہم بہت ذہنی ہیں اور ہم اسے ختم کرنے نکل پڑتے ہیں۔ اس لیے وائرس کو (زندہ رہنے کے لیے) مسلسل اپنی شکل بندلنا پڑتی ہے۔‘‘

راوت کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب بھارت کورونا وائرس کے نئے انفیکشنز کے اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہے۔ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے روازنہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، جب کہ وہاں یومیہ ہلاکتیں بھی ہزاروں ميں دیکھی جا رہی ہے۔

بھارت ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران کورونا کے کيسز ميں 343,144 کا اضافہ ديکھا گيا اور اب متاثرين کی مجموعی تعداد چوبيس ملين سے تجاوز کر گئی ہے۔ مسلسل تيسرے دن چار ہزار سے زائد اموات بھی ريکارڈ کی گئيں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 262,317 ہو گئی ہے۔ بھارت ميں پائی جانے والی کووڈ کی قسم اب آٹھ ممالک تک پھيل چکی ہے۔ واضح رہے کہ دنيا بھر ميں کورونا کی وجہ سے اب تک 3.34 ملين افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔

راوت کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے جب کہ انہیں مختلف جملوں کے ذریعے ٹرول کیا جا رہا ہے۔

گائے کا گوبر اور پیشاب کووڈ انیس کا علاج نہیں، طبی ماہرین

03:55

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں