کورونا وائرس کے متعلق گمراہ کن اطلاعات، سینکڑوں اموات کا سبب
12 اگست 2020
ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق گمراہ کن اطلاعات کے نتیجے میں کم از کم 800 اور ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
اشتہار
افواہوں اور سازشی نظریات کے ذریعہ کووڈ19کے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے حوالے سے مبینہ 'انفوڈیمک‘ (اطلاعاتی وبا) پر تحقیق کے دوران ماہرین نے گائے کا گوبر کھانے اور بلیچ پینے سے اس وبا سے بچنے میں مدد کے متعلق جھوٹے دعووں سے ہونے والے نقصانا ت کا بھی جائزہ لیا۔
سائنسی میگزین امریکن جرنل آف ٹراپیکل میڈیسن اینڈ ہائجین میں شائع تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق افواہوں، بدنامی اور سازشی نظریات کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلا ہونا پڑا حتی کہ اس کی وجہ سے بعض لوگ اپنی بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ بہت سے لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
آسٹریلیا، جاپان اورتھائی لینڈ سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دسمبر2019 سے اپریل 2020 کے درمیان دستیاب اعدادو شمار کی بنیاد پر اپنی تحقیق پیش کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے”ہم نے کووڈ19 سے متعلق آن لائن پھیلائے گئی افواہوں، بدنامی اور سازشی نظریات کا جائزہ لیا۔ اس میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹوں، فیس بک، ٹوئٹر، آن لائن اخبارات پر شائع ہونے والے مواد اورعوامی صحت پر مرتب ہونے والے ان کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا۔"
جائزے سے یہ انکشاف ہوا کہ تقریبا 800 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب انہوں نے اس امید میں انتہائی تیز قسم کا الکوحل پی لیا کہ اس سے ان کا جسم بیماریوں سے پاک ہوجائے گا، مینتھال پینے کی وجہ سے 5900 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا اور اس سے 60 افراد کی بینائی چلی گئی۔
افواہیں اور سازشی نظریات
انفیکشن سے بچنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات کی وجہ سے بھارت میں سینکڑوں افراد نے گائے کا پیشاب پی لیا یا اس کا گوبر کھالیا۔ سعودی عرب میں یہ گمراہ کن اطلاعات پھیلائی گئی کہ اونٹ کا پیشاب چونے کے پانی میں ملاکر پینے سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
کورونا وائرس کا مقابلہ گائے کے پیشاب سے کرنے کی کوشش
’آل انڈیا ہندو یونین‘ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے دن کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر گائے کا پیشاب پینے کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کم ازکم دو سو ہندو افراد شریک ہوئے۔
تصویر: AFP/J. Andrabi
گائے کا پیشاب پینے کی تقریب
’آل انڈیا ہندو یونین‘ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے دن کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر گائے کا پیشاب پینے کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کم ازکم دو سو ہندو افراد شریک ہوئے۔
تصویر: AFP/J. Andrabi
’طبی لحاظ سے فائدہ مند‘
بھارت میں کچھ ہندو گروپوں کا اصرار ہے کہ گائے کا پیشاب طبی لحاظ سے فائدہ مند ہے، اس لیے اسے پینے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ اسی لیے اس تقریب میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Qadri
گائے بھی مقدس اور پیشاب بھی
تقریب میں شامل ایک خاتون گائے کا پیشاب پیتے ہوئے۔ ہندو مت میں گائے کو مقدس قرار دیا جاتا ہے اور یہی وجہ سے کہ کچھ قدامت پسند ہندوؤں میں اس طرح کے فرسودہ خیالات رائج ہیں۔
تصویر: AFP/J. Andrabi
کوئی طبی شواہد نہیں
تقریب میں شامل ایک ہندو پیشاب پیتے ہوئے۔ تاہم طبی ماہرین بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ گائے یا اونٹ کا پیشاب کینسر یا کسی دوسری بیماری کا علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ عرب ممالک میں کچھ حلقے اونٹ کے پیشاب کو بھی طبی لحاظ سے شافی قرار دیتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Qadri
ایسی مزید پارٹیاں ہوں گی
گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی 'آل انڈیا ہندو یونین‘ کے نئی دہلی میں واقع صدر دفتر میں منعقد کی گئی تھی۔ منتظمین نے کہا ہے کہ اسی طرح کی پارٹیاں دیگر بھارتی شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔
تصویر: Reuters/D. Siddiqui
’یہ پیشاب کورونا وائرس کو توڑ‘، مہاراج
’آل انڈیا ہندو یونین‘ کے سربراہ چکراپانی مہاراج نے اس تقریب کے دوران کورونا وائرس کے فرضی کیریکیچر (خاکے) کے ساتھ ایک تصاویر بھی بنوائی، جن میں وہ گائے کے پیشاب کا پیالہ تھامے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس پیشاب کو کورونا وائرس کا توڑ قرار دیا ہے۔
تصویر: Reuters/D. Siddiqui
’انگریزی دوا کی ضرورت نہیں‘
اس پارٹی میں شریک ہونے والے اوم پرکاش نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا، ''ہم گزشتہ اکیس برسوں سے گائے کا پیشاب پیتے آ رہے ہیں اور ہم گائے کے گوبر سے نہاتے بھی ہیں۔ ہمیں کبھی بھی انگریزی دوا لینے کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔‘‘
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Qadri
’کینسر کا علاج‘
طبی ماہرین کے علاوہ بھارت میں رہنے والے اکثریتی ہندوؤں کا کہنا ہے کہ گائے کا پیشاب یا گوبر طبی لحاظ سے کسی بیماری کا علاج نہیں ہو سکتا۔ تاہم حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد رہنما وکالت کرتے ہیں کہ گائے کا پیشاب ایک دوا ہے اور اس سے بالخصوص کینسر کا علاج ممکن ہے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Qadri
’کورونا وائرس کے خلاف اہم ہتھیار‘
ریاست آسام میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک سیاستدان نے حال ہی میں اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر گائے کا پیشاب اور گوبر سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔
تصویر: Reuters/D. Siddiqui
عالمی وبا سے دنیا پریشان
کووڈ انیس کو عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے، جس کی وجہ سے کم ازکم پانچ ہزار افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ پینتالیس ہزار کے لگ بھگ متاثر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دسمبر چین سے پھوٹنے والی اس وبا کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کی کوشش ہے کہ اس بیماری کے خلاف جلد از جلد کوئی دوا تیار کر لی جائے۔
تصویر: Reuters/D. Ruvic
10 تصاویر1 | 10
سائنس دانوں نے ادرک کھانے، گرم موزے پہننے اور بطخ کی چربی سینے پر ملنے وغیرہ سے کورونا کی ہلاکت خیز وائرس سے بچنے جیسی افواہوں پر بھی تحقیق کی۔ تحقیق کے دوران متعدد سازشی نظریات کا بھی مطالعہ کیا گیا۔ مثلاً یہ وبا ایک حیاتیائی ہتھیار ہے جس کے لیے بل گیٹس مالی امداد فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی ویکسین زیادہ سے زیادہ فروخت کرسکیں۔
اس رپورٹ میں 87 ملکوں سے 25 زبانوں میں دستیاب اعدادو شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ بعض ایشیائی ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں اور اس وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں کو بدنام کرنے کی مسلسل کوششیں کی گئیں۔ انہیں لوگوں کے طعن و تشنیع کا نشانہ بننا پڑا۔ حتی کہ بعض اوقات انہیں مارا پیٹا بھی گیا۔
محققین نے لکھا ہے”وبا کے دوران ایشائی نسل کے لوگوں اور ہیلتھ کیئر کی سرگرمیوں میں شامل کارکنوں کو برا بھلا کہا گیا اورانہیں جسمانی نقصان پہنچایا گیا۔"
اس تحقیق کے نتائج کے مدنظر سائنس دانوں نے حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے مبینہ فرضی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ انہوں نے صحیح اطلاعات اور معلومات کو عام کرنے میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔