1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتشمالی امریکہ

کورونا ویکسین سونے کے بدلے بھی حاصل کی جا سکتی ہے

14 اپریل 2021

برازیل کی شمالی ریاست رورائیما میں مقامی لوگوں کے لیے فراہم کیجانے والی کورونا ویکسین غير قانونی طور پر سونا تلاش کرنے والوں تک پہنچ چُکی ہے۔ ایک تنظیم نے وزارت صحت اور وفاقی دفتر استغاثہ کواس بارے میں رپورٹ پہنچا دی ہے۔

Mongolei Goldsucher
تصویر: Getty Images/T. Weidman

برازیل  میں منگل کو اس بارے میں میڈیا رپورٹیں سامنے آئیں جن سے پتا چلا ہے کہ رواں سال جنوری میں ریاست رورائیما کی مقامی آبادی ' یانومامی‘ کے لیے کورونا ویکسین کی 26 ہزار خوراکیں وہاں پہنچ گئی تھیں تاہم ان کا ایک بڑا حصہ ریاستی دارالحکومت بووا وسٹا کے کولڈ اسٹورز میں رکھ دیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس علاقے میں لگ بھگ بیس ہزار سونا تلاش کرنے والے افراد آباد ہیں۔ یہاں کی مقامی آبادی ' یانونامی‘ کے ایک ادارے 'ہوٹو کارا‘ کے مطابق ان میں سے کچھ لوگوں نے کورونا ویکسینز سونے کے بدلے حاصل کر لیں۔

برازیل: حکومتی ویب سائٹ سے کورونا کے اعداد و شمار غائب

برازیل کا ایک غیر قانونی سونے کی تلاش والا علاقہ۔تصویر: picture-alliance/dpa/Notimex/H. Araujo

خبر کیسے عام ہوئی  

8 اپریل کو رورائیما کی مقامی آبادی ' یانومامی‘ کے ایک ادارے 'ہوٹو کارا‘  نے حکام کو اطلاع دی تھی کہ اس علاقے میں پہنچنے والی کورونا ویکسین چوری ہو گئی ہے۔ اس ادارے نے اس چوری کے واقعے کی ذمہ دار ہسپتال کی ایک نرس کو ٹھہرایا اور کہا کہ اس نرس نے کورونا ویکسین کی خوراکوں کے علاوہ اس ہسپتال کا ایک جنریٹر اور کچھ ایندھن بھی سونے کے عوض سونا تلاش کرنے والوں کو دے دیا۔ اس کے علاوہ ایک اور نرس کے بارے میں  ادارے 'ہوٹو کارا‘ نے بتایا کہ اُس نے سونے کی تلاش کرنے والوں کے ہاتھوں کچھ اور ادویات بھی فروخت کی ہیں۔

ریو کارنیوال ملتوی، وجہ کورونا وائرس کی وبا

 

سونے کی تلاش کا کام ہزاروں سال سے دنیا کے مخنلف علاقوں میں جاری ہے۔تصویر: Fotolia/Bernd Ege

مقامی آبادی کو غلط اطلاعات

کورونا کی وبا سے دو چار ملک برازیل میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے سبب اموات کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی برازیلی باشندے مسائل کا شکار ہیں۔ اُس پر ویکسینیشن کی فراہمی میں رکاوٹیں مزید پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہيں۔ خاص طور سے برازیل کی شمالی ریاست رورائیما کی مقامی آبادی ' یانومامی‘  کو کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات دی گئیں۔ ادارے ہوٹوکارا کے مطابق مقامی باشندوں کو ویکسین سے ڈرایا گیا اور منفی خبریں عام کی گئیں جس کے نتیجے میں 9 دیہات ویکسین کی مخالفت کرنے لگے اور وہاں لوگوں نے ویکسینیشن رد کرنا شروع کر دیا۔ یہاں تک ہوا کہ ریاستی دارالحکومت بووا وسٹا کے صحت کے اداروں نے مقامی لوگوں کے اذہان میں ویکسین کے بارے میں منفی باتیں بٹھانے کے عمل کی حمایت کی اور ویکسین کی خوراکوں کو ان مقامی باشندوں کی بجائے شہری آبادی کو فراہم کرنے کی بات کی۔

  کورونا وائرس: برازیل سے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد

  

برازیل کے بڑے شہروں تک میں کورونا کی وبا لاتعداد انسانی جانوں کے صا ئع ہونے کا سبب بنی ہے۔تصویر: Amanda Perobelli/REUTERS

رورائیما کی مقامی آبادی ' یانومامی‘ 26 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ ان میں سے اب تک 21 افراد کووڈ انیس کے سبب ہلاک ہوئے ہیں اور مزید 23 ہلاکتوں کی وجوہات پر ابھی تحقیق جاری ہے۔ 1992 ء میں برازیل کا یہ علاقہ مقامی برادری 'یانومامی‘ کو دے دیا گیا تھا اور یہ ان باشندوں کی آبائی رہائش گاہ بن گیا۔ ایک لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے والا یہ علاقہ برازیل کے دیسی یا مقامی لوگوں کا سب سے بڑا گڑھ ہے۔

ک م/ ع س/ کے این اے

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں