کولون پرائڈ پریڈ میں لاکھوں افراد کی شرکت
21 جولائی 2024اس پریڈ میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کے لیے ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے تقریباﹰ 250 گروپ اور تنظیمیں کافی عرصے سے تیاریاں کر رہے تھے، جن کے اس پرائڈ پریڈ میں حصہ لینے والے ارکان کی تعداد کم از کم بھی 60 ہزار تک رہے گی۔ وہ مختلف موضوعات کا احاطہ کرنے والے اور رنگا رنگ انداز میں سجائے گئے تقریباﹰ 90 فلوٹس کے ساتھ اس اجتماع میں شامل ہوں گے۔
قوانین میں سختی، ہم جنس پسندوں کی منزل یورپ
اس پریڈ کے شرکاء جلوس کی شکل میں بون کے قریبی شہر کولون کے مختلف حصوں سے گزریں گے۔ کولون پولیس کے مطابق اس نے اس موقع پر شرکاء کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ہزاروں اہلکار شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کر دیے ہیں۔
امسالہ کولون پرائڈ کا موضوع
منتظمین کے مطابق کولون میں امسالہ پرائڈ پریڈ میں نہ صرف شرکاء اپنی برادری کا جشن منائیں گے بلکہ ساتھ ہی وہ ہم جنس پسند افراد، ٹرانس جینڈر اور انٹرسیکس کمیونٹی کو درپیش سماجی مسائل اور مشکلات کا احاطہ کرتے ہوئے حاضرین اور ناظرین کی توجہ بھی اس طرف مبذول کروائیں گے۔
یونان میں ہم جنس پسند جوڑوں کو شادی کی اجازت
اس سال اس پریڈ کا عنوان ''انسانی حقوق کے لیے، بہت بڑی تعداد میں، مل کر، مضبوط‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس پریڈ میں اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ایسے افراد بھی حصہ لیتے ہیں جو خود ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے رکن نہیں ہوتے۔
یہ پریڈ کولون شہر کے وسطی حصے میں کولون ڈوئٹس نامی علاقے میں دریائے رائن پر بنے پل سے شروع ہو گی۔ پریڈ کے آغاز سے پہلے وفاقی جرمن پارلیمان کی اسپیکر بَیربل باس، وفاقی وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ اور وفاقی وزیر مملکت برائے ثقافتی امور کلاؤڈیا رَوتھ بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔
نیپال میں ہم جنس پسند افراد کی شادی کی قانونی منظوری
پرائڈ پریڈ کا تاریخی پس منظر
ہم جنس پسند افراد اور ان کی مجموعی طور پر ایل جی بی ٹی کیو آئی کہلانے والی کمیونٹی کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال بہت بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ہم جنس نوبیاہتا جوڑے ’خیروبرکت‘ کی دعا لے سکتے ہیں، ویٹی کن
عرف عام میں پرائڈ پریڈ کہلانے والے ان اجتماعات کا ایک مقصد 1969ء میں نیو یارک میں رونما ہونے والے ان واقعات کی یاد تازہ کرنا بھی ہوتا ہے، جب پولیس نے شہر کی کرسٹوفر سٹریٹ پر واقع اسٹون وال اِن نامی پب پر چھاپہ مارا تھا اور جس کے بعد ہم جنس پسند مردوں، خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کے کئی روزہ احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
اسی مناسبت سے دنیا بھر کے ہم جنس پسند اور ٹرانس جینڈر افراد ہر سال کرسٹوفر سٹریٹ ڈے بھی مناتے ہیں۔
دنیا بھر میں "ہم جنس پسند والدین" کے حقوق
کولون پرائڈ نامی اجتماع پورے یورپ میں لیزبیئن، گے، بائی سیکشوئل، ٹرانس، انٹرسیکس اور کُوئر افراد کے سب سے بڑے سالانہ اجتماعات میں سے ایک ہے۔
یورپ میں ہم جنس پسندوں کے حقوق، پولینڈ سب سے پیچھے
جرمنی میں ایسا ہی ایک اور بہت بڑا سالانہ اجتماع برلن میں منعقد کیا جاتا ہے، جو برلن پرائڈ کہلاتا ہے اور اپنے حجم میں کولون پرائڈ کے تقریباﹰ برابر ہی ہوتا ہے۔
م م / ع آ (ڈی پی اے، اے ایف پی)