کون بنے گا صدر پاکستان ؟
18 اگست 2008پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ملک کا نیا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سے ہونا چاہئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے صدر کا انتخاب مک کے کسی چھوٹے صوبے سے کیا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بدل سکتاہے اور سیاسی اتحاد کا صحیح امتحان شروع ہو گا۔ سیاسی ناقدین نے پاکستانی سیاسیت کے لئے آئندہ تیس دنوں کو بہت اہم قرار دیا ہے کیونکہ آئین کے مطابق اسی دوران نئے صدر کا انتخاب ہونا چاہیے۔
سیاسی ناقدین نے اس بات کی بھی پیش گوئی کی ہے کہ نیا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا اور ممکنیہ طور پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرادی اس عہدے کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ سیاسی حریف پرویز مشرف صدر کے عہدے سے ہٹ چکے ہیں اور ان دونوں سیاسی جماعتوں اور سیاسی اتحاد کا مقصد بھی یہی تھا۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس مقصد کے حصول کے بعد اب یہ اتحاد قائم رہے گا یا نہیں؟