1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان ميں بھی کورونا وائرس کی ایک نئی میوٹیٹڈ قسم کی تصدیق

10 جنوری 2021

جاپانی حکام نے بتايا ہے کہ کووڈ انيس نامی بيماری کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی ايک نئی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی ہے، جس کی کم از کم چار مريضوں ميں تشخيص ہو چکی ہے۔ فی الحال اس میوٹیٹد قسم کی خصوصيات واضح نہيں۔

Coronavirus | Japan Tokio | Verkauf von Fukubukuro-Glückstüten
تصویر: Yosuke Kihira/Yomiuri Shimbun/AP/picture alliance

کووڈ انيس کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی جاپان ميں ايک نئی شکل دريافت ہوئی ہے۔ دارالحکومت ٹوکيو میں ملکی وزارت صحت نے اتوار کے روز ايک بيان ميں بتايا کہ برازيل سے آنے والی ايک پرواز کے چار مسافروں ميں اس وائرس کی ایک نئی ذیلی قسم کی تشخيص ہوئی ہے۔ يہ مسافر جنوبی امريکی ملک برازيل سے دو جنوری کو جاپان پہنچے تھے اور ہانيڈا انٹرنيشنل ايئر پورٹ پر قرنطينہ کی مدت کے خاتمے پر جب ان کے دوبارہ ٹيسٹ کیے گئے، تو ان ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے۔ جاپان ميں وبائی امراض کے ملکی انسٹيٹيوٹ کے سربراہ تاکاجی واکيٹا نے بتايا کہ ان مسافروں ميں پائی جانے والی کورونا وائرس کی میوٹیٹڈ قسم اس وائرس کی حال ہی ميں برطانيہ اور جنوبی افريقہ ميں سامنے آنے والی نئی میوٹیشنز سے مختلف ہے۔

عالمی صورتحال: وبا کے متاثرين کی تعداد 89.7 ملين

دنيا بھر ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 89.7 ملين ہو گئی ہے۔ اب تک 1.9 ملين سے زائد انسان اس وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ امريکا اس عالمی وبا سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، وہاں متاثرين کی تعداد 22.1 ملين سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی تين لاکھ بہتر ہزار سے زائد بنتی ہے۔ بھارت ميں متاثرين کی تعداد قريب ساڑھے دس ملین ہے۔ عالمی سطح پر اس وائرس سے صحت ياب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 49.8 ملین بنتی ہے۔

جاپان ميں سامنے آنے والی نئی میوٹیشن زيادہ خطرناک؟

جاپان میں چاروں متاثرہ مسافروں ميں اس وائرس کی علامات مختلف ہيں۔ چاليس سال سے زائد عمر کے ايک مرد کو سانس لينے ميں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔ تيس برس سے زيادہ عمر کی ايک خاتون کو گلے ميں خراش اور سر درد کی شکايت ہے۔ ايک ٹين ايجر لڑکے کو بخار ہو گیا جبکہ ايک ٹين ايجر لڑکی ميں فی الحال کوود انیس کی کوئی علامات سامنے نہيں آئیں۔

کووڈ انيس سے صحت يابی کے کئی ماہ بعد بھی علامات برقرار رہتی ہيں، نئی ریسرچ

نیا کووڈ 19 وائرس برطانیہ سے جرمنی کیسے پہنچا؟

نیا کورونا وائرس متعدد ممالک میں پھیل چکا ہے

جاپانی وزارت صحت نے بتايا ہے کہ حال ہی ميں برطانيہ ميں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی میوٹیٹڈ شکل کی بھی تين مريضوں ميں تشخیص ہوئی ہے۔ نئے کورونا وائرس کی اس مخصوص قسم کے بارے ميں طبی ماہرين کا خيال ہے کہ يہ زيادہ تيزی سے پھيلنے کی صلاحيت رکھتی ہے۔ برطانيہ اور جنوبی افريقہ ميں اس وائرس کی نئی میوٹیشن کی تشخیص کے تناظر ميں جنوری کے آخر تک جاپان نے اپنے ہاں تمام غير ملکيوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ

01:19

This browser does not support the video element.

ع س / م م (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں