1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کپتان کی ہیٹرک پر مبارکباد، سوشل میڈیا متحرک

19 فروری 2018

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کے بعد سوشل میڈیا پر ’’مبارک عمران خان‘‘ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے اور صارفین کے نہایت دلچسپ پیغامات کی بارش ہو رہی ہے۔

Pakistan - Oppositionspolitiker Imran Khan in seinem Anwesen in Bani Gala
تصویر: Reuters/C. Firouz

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں پاکستانی میڈیا اور خصوصاﹰ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہیں۔ تاہم گزشتہ روز پی ٹی آی کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق نے اس معاملے کو ایک بار پھر سیاستدانوں سمیت عوام کے لیے سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا دیا ہے۔

کپتان کی شادی کی خبر پر سوشل میڈیا متحرک

عمران خان نے خاموشی توڑ دی

یہ خبر اس وقت عام ہوئی جب پی ٹی آئی کے آفیشل پیج کے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ  اتوار 18 فروری رات نو بجے کے قریب کپتان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس خبر کے بعد بعض سیاست دانوں کی جانب سے ان کے ٹوئٹر ہینڈلز سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین اپنی ٹوئیٹ میں عمران خان کو یوں مبارک باد دیتے ہیں۔

اسی طرح سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے آفیشل پیج سے بھی تہنیتی پیغام دیا گیا،

عام ٹوئٹر صارف بھی ہیش ٹیگ  مبارک عمران خان کا استعمال کرتے ہوئے ان کی شادی پر نیک تمناوں کا اظہار کرتے رہے۔

کئی صارفین کی جانب سے عمران خان کی تیسری شادی پر دلچسپ پیغامات نظر آئے ۔ ایک صارف مقدر خٹک لکھتے ہیں

ایک اور صارف محمد اویس لکھتے ہیں ،

جہاں ایک طرف صارفین کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے، وہیں ان کی شادی پر تنقیدی پیغامات بھی نظر آرہے ہیں۔ 

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں