پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمینٹ کے بعد ابوظہبی میں اپنے نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔
اشتہار
پاکستان ٹیسٹ کر کٹ ٹیم میں مصباح اور یونس کی جوڑی پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے تھے۔ ان دونوں بیٹسمینوں نےپاکستان ٹیم کے لئے غیر معمولی کرکٹ کھیلی او کئی کامیابیوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔
مصباح الحق نے مارچ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں اپنے ٹیسٹ کریئر کی ابتدا کی تھی اور پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جتوانے والے کپتان کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔ جبکہ یونس خان نےپہلا ٹیسٹ 26 فروری سن 2000 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ سن 2009 ٹی ٹونٹی ورلڈ کب جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ یونس خان، حنیف محمد اور انضمام الحق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔
مصباح الحق اور یونس خان نے ایک ساتھ 193 میچوں میں نمائندگی کے ساتھ15،331 رنز سکور کئے اور پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ کی فہرست میں گزشتہ برس پہلی پوزیشن پر لاکھڑا کیا تھا۔
مصباح الحق کی ٹیم سے رخصتی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی بھی کمان سونپی گئی ہے۔ آئندہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں وہ پاکستان ٹیم کے نئے کپتان ہونگے اور یہ سیریز پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں نئے کپتان کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اٹھائیس ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے اس بات کو تسلیم کیا کے ان دونوں کی کمی ضرور محسوس کی جائے گی۔ دونوں دنیا کے بہترین بیٹسمین تھے اور ٹیم میں ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل تھا دنیائے کرکٹ میں پاکستان کرکٹ کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے میں ان دونوں کی خدمات شامل ہیں۔ ان کے جانے کے بعد ٹیم میں خلا ضرور ہوا ہے لیکن نئے لڑکے محنت کرکے ان کی جگہ جلد پر کرلینگے ۔
پاکستان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، شان مسعود، سمیع اسلم، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، محمد عامر،حسن علی، یاسر شاہ، محمد اصغر، محمد عباس، بلال آصف، میر حمزہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
پاکستان سپرلیگ کی تقریب رونمائی
پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ تقریب رونمائی اتوار کی شام لاہور کے ایکسپوسینٹر میں منعقد ہوئی۔ یہ کرکٹ لیگ متحدہ عرب امارات یا قطر میں منعقد کرائے جانے کا امکان ہے۔
تصویر: Tariq Saeed
وسیم اکرم لیگ کے سفیر
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ وسیم پی ایس ایل کی تقریب رونمائی میں اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ شریک ہوئے۔
تصویر: Tariq Saeed
احمد شہزاد شادی کے اگلے دن ہی تقریب میں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے اپنی شادی کے اگلے ہی روز تقریب میں شریک ہوئے۔ احمد شہزاد کے غیرملکی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اختلافات کی خبریں گز شتہ دنوں گرم رہیں لیکن وہ اس تقریب میں پاکستانی ٹیم کے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور احمد کے ساتھ ساتھ نظر آئے۔
تصویر: DW/T. Saeed
تقریب میں فلمی ستارے بھی
کرکٹرز اور فلمی دنیا کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ یہاں بھی فلمی اداکاروں علی ظفر اور فواد خان سمیت متعدد مدعو تھے۔ علی طفر نے پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ بھی گا کر سنایا۔
تصویر: DW/T. Saeed
عبدالقادر بھی شریک
عبدالقادرجو اپنی گگلی باؤلنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، کافی عرصے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر کسی فنکشن میں شریک ہوئے۔ عبدالقادر پی سی بی کی پالیسیز کے سخت ترین ناقدین میں شمار ہوتے ہیں اور حالیہ برسوں میں ان اختلافات میں اور اضافہ ہوا لیکن اب برف پگھل رہی ہے۔
تصویر: DW/T. Saeed
معمر سابق کرکٹر بھی تقریب میں
پی ایس ایل لانچ میں سابق کپتان امتیاز احمد بھی توجہ کا مرکز رہے۔ پاکستان کے معمر ترین کرکٹرز میں سے ایک امتیاز احمد کافی عرصے بعد منظر عام پر آئے۔ ستاسی سالہ امتیاز احمد ڈبل سینچری بنانے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے وکٹ کیپر تھے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 1955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف باغ جناح لاہور میں انجام دیا اور دو سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔
تصویر: DW/T. Saeed
فلمی ستارے تقریب کی رونق
فلمی ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔
تصویر: DW/T. Saeed
نئے کھلاڑی بھی مدعو
پی ایس ایل لانچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑیوں عمران خان جونیر، بابر اعظم اور بلال آصف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ عمران خان جونیر سوات سے پاکستان ٹیم میں شامل ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں اور اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اپنی باؤلنگ میں رفتار بدل کر دھوکا دینے کے لیے مشہور ہیں۔
تصویر: DW/T. Saeed
شہریار خان بھی لیگ کے حامی
چیرمین پی سی بی شہریارخان اور پاکستان کرکٹ کی خاتون اول بیگم شہریار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ابتدا میں شہریار خان نے پی ایس ایل کی مخالفت کی تھی لیکن اب اس معاملے میں وہ لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ ایک پیج پر نظر آتے ہیں۔
تصویر: DW/T. Saeed
رمیز راجہ کے چٹکلے
تقریب کی نظامت کے فرائض پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسڈر اور مشہور ٹی وی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کی اور ا پنے چٹکلوں اور مخصوص انداز میں تقریب کو زعفران زار بنا دیا۔
تصویر: Tariq Saeed
دونوں ڈبلیوز ایک ساتھ
پی ایس ایل کی تقریب نے ٹو ڈبلیوز وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک طویل عرصے کے بعد ایک اسٹیج پر پھر اکٹھا کر دیا۔ وسیم اور وقار کو کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب اور خطرناک فاسٹ باؤلنگ پییر تسلیم کیا جاتا ہے۔ دونوں نے نوے کے عشرے میں اپنی ریورسنگ سوئنگ باؤلنگ کے ذریعہ پاکستان کو بے شمار فتوحات دلوائیں لیکن کیریر کے دوران دونوں کی دوستی اختلافات میں بدل گئی تھی۔