معروف پاکستانی صحافی عاصمہ شیرازی پاکستانی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں تنقیدی نکتہ نظر کا برملا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ اسی باعث انہیں آن لائن ٹرولنگ کا بھی سامنا رہتا ہے۔ حال ہی میں عاصمہ کی کتاب ’کہانی بڑے گھر کی‘ کی لاہور میں ہونے والے پاکستان ادبی میلے میں رونمائی کی گئی۔ ڈی ڈبلیو کی نمائندہ عفیفہ نصر اللہ نے ان سے خصوصی گفتگو کی ہے۔