1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا سائنس مردوں کو زندہ کر سکتی ہے؟

7 جولائی 2018

سائنس دانوں نے شمالی سفید گینڈے کو، جو بقا کے خطرے سے دوچار تھا، جدید ترین تولیدی ٹیکنالوجی سے دوبارہ زندگی دے دی ہے۔ اسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

USA Portland Embryos
تصویر: picture-alliance/AP Photo/OHSU

رواں برس جب آخری نر شمالی سفید گینڈا مر گیا، تو دنیا بھر میں اس اسپیشیز کی کل آبادی صرف دو مادہ کی صورت میں باقی بچی۔ مگر اب اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کی مدد سے شمالی سفید گینڈے کے پہلے سے منجمد کیے گئے اسپرم اور شمالی سفید گینڈے کے انتہائی قریبی ’رشتہ دار‘ جنوبی سفید گینڈے کے انڈے کے ملاپ سے ایمبریوز تیار کر لیے گئے ہیں۔

اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے سائنس دانوں کی ٹیم سے وابستہ تھومس ہائلڈبرانڈٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا، ’’پہلی مرتبہ اس انداز سے گینڈے کے ایمبریو کی تیاری ممکن ہوئی ہے۔‘‘

مچھر کا جین تبدیل کر دیں، ملیریا ختم ہو جائے گا

’جینیاتی موڈیفیکیشن نہیں بلکہ جین میں کانٹ چھانٹ ہو گی‘

انسانی ایمبریو میں ہی بیماری کا جین تبدیل کرنے میں کامیابی

اس سائنسی پیش رفت کو اس اعتبار سے بھی نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس طرح بقا کے خطرے کی شکار اسپیشنز کو بچایا جا سکے گا۔ اس انداز سے ایمبریوز کی تیاری پر تاہم ناقدین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر انسان مصنوعی انداز سے ایمبریو تیار کرنے پر محارت رکھتا ہو، تو کیا اسے وہ کرنا بھی چاہیے؟

اس سے قبل سائنس دانوں نے فنا ہو جانے والے گاسٹرک بروڈنگ مینڈک کے ایمبریوز بھی اسی طرح تیار کیے تھے۔ اس کے لیے ان مینڈکوں کے ڈی این اے کا استعمال کیا گیا تھا۔ سن 2003ء میں ایک مادہ جنگی ہرن کا کولون پیدا کرنے کے لیے ایک بکری کا رحم استعمال کیا گیا تھا۔ یہ نومولود ہرن تاہم اپنی پیدائش کے کچھ ہی منٹ بعد فوت ہو گيا تھا۔

سائنس دان اب لاکھوں سال قبل فنا ہو جانے والے جانوروں کے ڈی این ای کو کھولنے اور انہیں دوبارہ سے زندگی دینے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ سن 1936 میں آخری بار دیکھیے گئے تسمانین ٹائیگر کے ڈی این اے کو کامیابی کے ساتھ ڈی کوڈ کر لیا گیا ہے۔ اب جین میں ایڈیٹنگ کر کے اس سے جینیائی طور پر قربت رکھنے والے ٹائیگرز کے ذریعے دوبارہ زندگی دینے کی کوشش کی جائے گی۔

کیا پانی سے آگ پیدا کی جاسکتی ہے ؟

03:40

This browser does not support the video element.

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم سائبیریا کے ہاتھی کو دوبارہ زندگی دینے کی کوشش میں ہے۔ یہ ہاتھی صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے۔

ریسٹور اینڈ ریوائیو نامی ایک تنظیم ’ڈی ایکٹِنکشن‘ نامی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے اور اس پروجیکٹ میں صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے جانوروں کی جین ایڈیٹک کی ترویج کی جا رہی ہے۔ اس طریقے کے ذریعے مٹ جانے والے جانوروں کے ڈی این اے کو استعمال کر کے انہیں زندہ جانوروں کے ذریعے دوبارہ زندگی دی جا رہی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں