عام طور پر جنوبی یورپ میں اس دور کی جدید زندگی میں قیلولہ کو غیر اہم تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن دن میں کچھ دیر آرام کر لینا صحت کے لیے دراصل بہت اچھا ہے۔ اس تھوڑی دیر کے آرام سے انسانی ذہن کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں قیلولہ کرنے والے افراد روز مرہ کے کام بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں۔
سائنسی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ قیلولہ سے دل کے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے اور یہ انسان کا موڈ خوش گوار بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
کوشش کریں گے مصروف زندگی میں کچھ وقت قیلولہ کرنے کے لیے نکالا جائےتصویر: picture alliance/Bildagentur-online/J. Peterson
عام طور پر کچھ افراد دن کے دوران تھکن محسوس کرتے ہیں اور اگر صرف بیس سے تیس منٹ آرام کر لیا جائے تو تھکن دور ہو سکتی ہے۔ اس مختصر دورانیے کی نیند کو ’پاور نیپ‘ (Power Nap) بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قیلولے سے بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی قوت میں بھی اضافہ یقینی ہے۔ چین میں بھی پاور نیپ کا بہت رواج ہے۔ ایسا کسی دفتر میں کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی قریبی پارک میں بھی۔ تو کوشش کریں گے مصروف زندگی میں کچھ وقت قیلولہ کرنے کے لیے نکالا جائے۔
زندگی کو مختصر کرنے والی چیزیں
طویل زندگی کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے لیکن روزمرہ کی زندگی میں ہم کچھ ایسے کام کرتے ہیں، جن سے ہماری زندگی کے کچھ گھنٹے، کچھ دن یا کچھ سال کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کہیں آپ بھی ایسا تو نہیں کر رہے؟
تصویر: lassedesignen/Fotolia
ٹیلی وژن
برطانوی جریدے اسپورٹس اینڈ میڈیسن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے آپ کی زندگی سے 22 منٹ کم ہو جاتے ہیں یعنی اگر آپ اوسطاً ہر روز چھ گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں، تو آپ کی زندگی سے پانچ سال کم ہو سکتے ہیں۔
تصویر: Colourbox
جنسی تعلق
حال ہی میں ایک برطانوی طبی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں ایک بار جنسی تعلق قائم کرنے والے مردوں کے جلد انتقال کر جانے کا خطرہ اُن مردوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے، جو ہفتے میں ایک بار ایسا کرتے ہیں۔
تصویر: Fotolia/drubig-photo
نیند
سونا جسم کے لیے ضروری ہے لیکن بہت زیادہ سونے سے آپ کی عمر کم بھی ہو سکتی ہے۔ آٹھ گھنٹے سے زیادہ بستر پر پڑے رہنے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ باقاعدگی سے نیند ضرور لیں، لیکن آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں۔
تصویر: Gina Sanders - Fotolia
صرف بیٹھے رہنا
کیا آپ کو دفتر میں کئی گھنٹے بیٹھنا پڑتا ہے؟ JAMA (جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن) کی انٹرنل میڈیسن کی تحقیق کے مطابق دن میں گیارہ گھنٹے بیٹھنے سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ کام کے درمیان میں وقفے لیں اور ہو سکے تو کچھ دیر کھڑے رہ کر کام کریں۔
تصویر: Fotolia/F. Prochasson
اکیلا پن
انسان کے لیے کسی کا ساتھ، کسی سے بات چیت کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لیے اکیلے ہی رہنا پسند کرتے ہیں لیکن دراصل وہ خود کو دنیا کی خوشی سے محروم کر رہے ہیں۔ ڈپریشن عمر کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
تصویر: Fotolia/Artem Furman
بے روزگاری
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، جس میں 15 ممالک کے 40 سال کی عمر تک کے دو کروڑ افراد کا مشاہدہ کیا گیا، بے روزگار افراد کے اچانک موت کا شکار ہو جانے کا خطرہ ملازمت پیشہ افراد کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
تصویر: Fotolia/Paolese
ورزش
جسم کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے لیکن صرف شوق کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا نقصان دہ ہے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ ڈاکٹر یا ٹرینر کی رائے کے مطابق ورزش کی جائے۔
تصویر: picture-alliance/dpa
لمبی چھٹی
یہ صحیح ہے کہ اپنے جسم کو آرام دینے کے لیے آپ کو کام سے وقفے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ آرام نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ کام کے بعد بہت لمبا آرام مدافعتی نظام کو کمزور بھی کر دیتا ہے۔