سپریم کورٹ نے 28 ستمبر کو طارق روڈ پر واقع مدینہ مسجد کو منہدم کر کے وہاں پارک کی تعمیر کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا غیر قانونی زمین پر تعمیر شدہ کسی مسجد کو منہدم کرنا شرعاً جائز ہے؟