1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا وزیر اعظم مودی سکھ رہنما کے قتل کی سازش سے آگاہ تھے؟

21 نومبر 2024

کینیڈا کے حکام کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بھی خالصتانی کارکن کو قتل کرنے کی سازش سے آگاہ تھے۔ تاہم نئی دہلی نے ایسی رپورٹس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

ٹروڈو مودی
 اسکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھارت اور کینیڈا میں تعلقات پہلے سے ہی خراب ہیں اور اس تازہ پیش رفت سے رشتے مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے تصویر: Sean Kilpatrick/The Canadian Press via AP/picture alliance

بھارتی حکومت نے بدھ کے روز کینیڈیئن میڈيا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خالصتانی کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سازش سے واقف تھے۔

کینیڈا کی میڈيا نے ملک میں قومی سلامتی سے وابستہ ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سازش بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ترتیب دی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نیز قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو قتل کے اس منصوبے کے بارے میں بتایا گیا، جو اچھی طرح سے اس سے آگاہ تھے۔ 

 اس قتل کے حوالے سے بھارت اور کینیڈا میں تعلقات پہلے سے ہی خراب ہیں اور اس تازہ پیش رفت سے مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے 'سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کی سازش' کی، کینیڈا

بھارت کا سخت رد عمل

نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے ان خبروں کو مضحکہ خیز قرار بتاتے ہوئے، سختی سے تردید کی اور ایک بیان میں ایسی میڈیا رپورٹس کو "مضحکہ خیز" قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہم عام طور پر میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، کینیڈا کے حکومتی ذرائع کی جانب سے اخبار کو دیئے گئے مبینہ ایسے مضحکہ خیز بیانات کو اسی توہین کے ساتھ مسترد کیا جانا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔"

امریکہ: سابق بھارتی جاسوس پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں فردجرم عائد

رندھیر جیسوال نے مزید کہا، "اس طرح کی بدنام کرنے کی مہم ہمارے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچاتی ہے۔"

بھارت اور کینیڈا تنازعہ: نئی دہلی پر امریکہ و برطانیہ کا بھی دباؤ

کینیڈا کی میڈيا میں کیا کہا گیا؟

کینیڈا کے گلوب اینڈ میل اخبار کی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینیئر حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی خالصتانی کارکن کو قتل کرنے کی سازش کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ تھے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اس قتل میں بھارتی حکومت کے 'ایجنٹس' ملوث تھے اور ان کے اس بیان کے بعد ہی دونوں ملکوں میں سفارتی بحران کا آغاز ہواتصویر: Sean Kilpatrick/AP/picture alliance

البتہ اہلکار نے اخبار سے یہ بھی کہا کہ کینیڈا کے پاس اس بات کے براہ راست ثبوت نہیں ہے کہ مودی جانتے تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا، "اندازہ یہ ہے کہ یہ ناقابل تصور بات ہو گی کہ بھارت میں تین سینیئر سیاسی شخصیات نے اس پر آگے بڑھنے سے پہلے مسٹر مودی کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں بات نہ  کی ہو گی۔"

بھارت کا بشنوئی گینگ، جس کی کارروائیاں کینیڈا تک پھیل گئیں

خالصتانی کارکن اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ برس جون میں وینکوور میں قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اس قتل میں بھارتی حکومت کے "ایجنٹس" ملوث تھے اور ان کے اس بیان کے بعد ہی دونوں ملکوں میں سفارتی بحران کا آغاز ہوا۔

ٹروڈو کا کہنا ہے اس قتل کے حوالے سے "معتبر معلومات" امریکہ سمیت دیگر انٹیلیجنس شراکت داروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، جسٹن ٹروڈو

جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں یہ واضح ہے کہ حکومت ہند نے یہ سوچنے میں ایک بنیادی غلطی کی ہے کہ وہ یہاں کینیڈا کی سرزمین پر ہمارے شہریوں کے خلاف چاہے وہ قتل ہو، بھتہ خوری یا دیگر پرتشدد کارروائیوں جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کی حمایت میں ملوث ہو سکتی ہے۔ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔"

 گزشتہ ماہ کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما اور کچھ دیگر سفارت کاروں کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک سے نکال دینے کو کہا تھا۔ اس بدلے میں نئی دہلی نے کینیڈین چارج ڈی افیئرز اسٹیورٹ وہیلر اور پانچ دیگر سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، جسٹن ٹروڈو

03:04

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں