1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا پاکستان دیوالیہ ہونےکی دہلیز پر ہے؟

15 اکتوبر 2008

پاکستان کی اقتصادی اور معاشی صورت حال مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں۔ کیا اِس کا ادراک حکومتی حلقوں کو بھی ہے یا وہ صرف غیر ملکی امداد کے منتظر ہیں۔

پاکستان کا پرچمتصویر: AP

پاکستان کی خراب ہوتی سماجی اور اقتصادی صورت حال کے باعث ملک میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کھیت کھلیانوں سے غلہ بازاروں میں کم اور کمزور اقتصادی پالیسیوں سے بھوک پھیلتے محسوس ہو رہی ہے۔ ایسے اندازے لگائے جا رہے یہں کہ اگر عالمی امداد دستیاب نہ ہوئی تو پاکستان دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ اقتصادی صورت حال کو خراب سے خراب تر کرنے میں داخلی صورت حال بھی ہے۔ جس میں نمایاں خود کُش بم حملے اور شمال مغربی سرحدی صوبے کی وادی سوات اور قبائلی علاقوں میں جنگ جیسی صورت حال ہے۔

پاکستانی صدر کیا دورہٴ چین سے اقتصادی امداد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں؟تصویر: picture-alliance/ dpa

چین کے دورے پر روانگی سے قبل پاکستانی صدر زرداری نے ایک سو ارب ڈالر کی عالمی امداد کی اپیل کی تھی۔ عالمی مالیاتی بحران کے تناظر میں یہ اپیل صدا بصحرا دکھائی دیتی ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ کیا چین پاکستان کو اتنی اقتصادی امداد دے سکتا ہے کہ جس سے منہدم ہوتی پاکستانی اقتصادیات کو سہارا مل جائے۔ اِس مناسبت سے اندازے اور قیاس آرائیاں تو بہت حوصلہ افزاء ہیں۔

پاکستان کے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حین کے خیال میں چین اگر دس ارب ڈالر پاکستانی اقتصاد میں بازاری شرح منافع پر ڈال دے تو پاکستانی معیشت سنبھل سکتی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ایکسپورٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دس سے بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار کا حجم انتہائی زیادہ سکڑ چکا ہے۔ پاکستان اپنی ایندھن کی ضروریات کے حوالے سے خلیجی ملکوں اور سعودی عرب کی طرف بھی دیکھ رہا ہے مگر فی الحال مثبت اشارے کہیں سے ظاہر نہیں ہو رہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں