1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتامریکہ

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد کا انخلا

8 جنوری 2025

آگ لگنے کے سبب ہالی ووڈ کی فلموں کے پریمیئرز کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ لاس اینجلس کے آس پاس کے خصوصی محلوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔

جنگلاتی آگ
مقامی حکام کا کہنا ہے کلیفورنیا میں لاس اینجلس خاص طور پر اس وقت ریڈ فلیگ الرٹ کے ساتھ شدید آگ کے مسائل کا سامنا کر رہا ہےتصویر: Ethan Swope/AP/dpa/picture alliance

منگل کے روز لاس اینجلس میں اس وقت تقریبا 30,000 رہائشیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے، جب تیز ہواؤں کے سبب جنگل میں لگنے والی آگ سے 13,000 سے زیادہ ڈھانچوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

آگ پر قابو پانے والا عملہ پہاڑیوں اور جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، جہاں سانٹا مونیکا، وینس بیچ اور مالیبو جیسے مقامات پر سینکڑوں مشہور شخصیات اور ممتاز لوگوں کے مکانات ہیں۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

آگ سے 'کئی ڈھانچے' تباہ

آگ سے ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ اس کی وجہ سے "کئی ڈھانچے پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں۔"

رات کو تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور گورنر نے جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ، 1000 سے زائد لاپتہ

شہر میں فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف کرسٹن کرولی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا، "لاس اینجلس اس وقت ریڈ فلیگ الرٹ کے ساتھ شدید آگ کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ آگ تیز ہواؤں اور ارد گرد کی ٹوپوگرافی کے امتزاج سے بھڑک رہی ہے، جو ہمارے اہلکاروں کے لیے انتہائی مشکلیں پیدا کر رہی ہے۔

کیلیفورنیا میں سال رواں کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ

تقریباً نصف ملین لوگوں کو یوٹیلیٹی کمپنیوں نے اپنی بجلی بند کرنے کا حکم دیا تاکہ آلات سے مزید آگ بھڑکنے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

پیشن گوئی کرنے والے کہہ رہے ہیں کہ آندھی نما طوفان کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ پہاڑی کے ان علاقوں میں 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے جھونکے آ سکتے، جہاں مہینوں سے خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھیانک ہے، یہ ہر جگہ پھیل چکا ہے، پیلیسیڈس کے تمام کونوں اور گلیوں تک۔ اگر ایک گھر محفوظ ہے، تو دوسرا آگ کی لپیٹ میں ہےتصویر: Ethan Swope/AP Photo/picture alliance

لاس اینجلس کی سڑکیں بلاک ہونے کی اطلاع

شہر کے رہائشی کیلسی ٹرینر نے بتایا کہ ان کے پڑوس میں اور باہر جانے والی واحد سڑک مکمل طور پر بند ہے۔

انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، "ہم نے ادھر دیکھا، تو آگ سڑک کے ایک طرف سے سڑک کے دوسری طرف جا چکی تھی۔" ان کا کہنا تھا کہ مکانات کی چھتوں، دیواروں اور چمنیوں میں بھی آگ لگ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا، "لوگ اپنے کتوں اور بچوں اور تھیلوں کے ساتھ کاروں سے باہر نکل رہے تھے، وہ رو رہے تھے اور چیخ و پکار کر رہے تھے۔"

دنیا کے مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ بدستور بے قابو

 ایک اور رہائشی ول ایڈمز نے کہا: "یہ بھیانک ہے، یہ ہر جگہ پھیل چکا ہے، پیلیسیڈس کے تمام کونوں اور گلیوں تک۔ اگر ایک گھر محفوظ ہے، تو دوسرا آگ کی لپیٹ میں ہے۔"

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اور نیشنل سینٹر فار ایٹموسفیرک ریسرچ میں آب و ہوا کے سائنس دان ڈینیئل سوین نے پیر کے روز وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہوائیں پودوں کے لیے "ماحول میں بلو ڈرائر" کا کام کرتی ہیں۔

امریکی جنگلاتی آگ: اوریگن میں ’بڑی تباہی‘

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے واقعی میں اتنا خشک موسم نہیں دیکھا جتنا کہ اس موسم میں، جبکہ  پچھلا موسم کافی گیلا تھا۔"

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

آگ سے لڑتی سندھ کی خواتین فائرفائٹرز

02:32

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں