جاپانی سائنسدان شمون ساکاگوچی نے خون میں نئی قسم کے ’ٹی سیلز‘ یعنی مدافعتی خلیات دریافت کر لیے ہیں جو کینسر زدہ خلیات کا شکار کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے لیے ان کو جرمنی میں شعبہ طب کے اعلٰی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔
اشتہار
انسانی جسم کا مدافعتی نظام یا امیون سسٹم اسے ہر طرح کی بیماریوں، عفونت اور وائرس سے بچاؤ میں کردار ادا کرتا ہے۔ جاپانی ریسرچر شمون ساکاگوچی نے ریگولیٹری ٹی سیلز (ٹریگ) کے بارے میں تحقیق کی ہے کہ وہ خون میں صحت مند خلیات کو نظرانداز کر کے کینسر زدہ خلیات کا شکار کرتے ہیں۔ جاپانی سائنسدان نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ جب ٹریگ خلیے خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں تو جسم صحت مند خلیوں پر حملہ کرتا ہے۔
ساکاگوچی کی اس حیرت انگیز تحقیق کی وجہ سے انہیں جرمنی میں آئندہ ماہ شعبہ طب کے 'پال ایرلش اور لُڈوِگ ڈارم اشٹیٹر پرائز‘ سے نوازا جا رہا ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ تھوماس بوہم کے مطابق یہ تحقیق غیر معمولی ہے کیونکہ ریگولیٹری ٹی سیلز جسم میں اس لیے موجود ہوتے ہیں تاکہ بیکٹیریا کا شکار کرنے والے خلیے جسم میں اپنا کام کر سکیں۔
بیماریوں کا علاج، مالیکیول کے ذریعے
03:50
علاوہ ازیں ٹریگ سیلز انسان کے مدافعتی نظام کا ناگزیر حصہ ہیں۔ وہ 'سیلف کنٹرول‘ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں یعنی مدافعتی نظام میں یہ تفریق کرنا کہ کون سے صحت مند خلیے ہیں اور کون سے نقصان دہ۔ اگر یہ نظام کام نہیں کرتا ہے تو ٹائپ ون زیابیطس اور جلد کے کینسر جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ بوہم مزید بتاتے ہیں کہ اس قسم کے خلیات کی دریافت اس وجہ سے بھی انتہائی غیرمعمولی ہے کیونکہ یہ کینسر سے لڑنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
بوہم کے مطابق ٹی سیلز کے حوالے سےابھی بھی متعدد لیبارٹریز میں مطالعات جاری ہیں اور اور اس کے نتائج دیکھنے کے لیے انتظار کیا جا رہا ہے۔
ع آ / ا ب ا (گدرون ہائسے)
غذا، جو جسم کو زہریلے مواد سے نجات دلاتی ہے
فطرت نے کچھ پھل اور سبزیاں ایسی بھی ہیں جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے نجات اور ان کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔ ایسی دس اشیائے خور و نوش پر اک نظر۔
تصویر: imago/Westend61
انگور
انگور میں بہت سے اہم اجزا ایسے ہیں جو انسانی جسم اور اعضا کی تطہیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انگور اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کے علاوہ کولیسٹرول کم کرنے اور خون کی تطہیر میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔ لیکن بغیر بیجوں والے انگور کھانے میں احتیاط کریں، کیوں کہ ان میں چینی کی مقدار اوسط سے زیادہ ہوتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Arnold
ٹماٹر
ٹماٹر وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ٹماٹر انسانوں میں مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں ٹماٹروں میں موجود وٹامن سی جگر سے پیدا ہونے والی رطوبت (انزائم) بڑھاتی ہے۔ نکوٹین، نائٹرسائیمائن جیسے فاسد مادوں کو بے اثر کرنے میں وٹامن سی کا کردار اہم ہے۔
تصویر: Fotolia/olly
لیموں
ٹماٹروں کی طرح لیموں میں بھی وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ لیموں معدے اور بڑی آنت کی صفائی میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/T. Eisenhuth
اجوائن
اجوائن کے پتے اور بیج جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرنے کے لیے بہترین قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ ہیں۔ ان میں پائے جانے والے کچھ اجزا کو سرطان کا موجب بننے والے سیلز سے انسانی جسم کو بچاتے ہیں۔ اجوائن خاص طور پر تمباکو نوشی کے باعث جسم میں شامل مسموم مادوں کے خاتمے میں بھی مدد کرتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/imageBroker/J. Hubatka
مارچوبہ (سپارگیل، اسپاراگس)
مارچوبہ کو جرمن زبان مین سپارگیل اور انگریزی مین اسپاراگس کہتے ہیں۔ جرمن شہری اسے شوق سے کھاتے ہیں اور اسے انسانی جسم اور اعضا کے لیے بہترین اینٹی آکسیڈینٹ قرار دیا جاتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Dedert
سیب
انگریزی زبان کا محاورہ ہے کہ ایک دن میں ایک سیب، ڈاکٹروں کو دور رکھتا ہے۔ لذت سے بھرپور سیب عام انسانوں کو مرغوب ہوتے ہیں لیکن یہ ثابت شدہ ہے کہ انسانی معدہ اور آنتیں بھی سیب کو پسند کرتی ہیں۔ سیب خون کو فاسد مادوں سے بھی پاک کرتا ہے۔
تصویر: imago/Westend61
پیاز
پیاز میں موجود سلفر انسانی آنتوں کو صحت مند بناتا ہے اور جسم سے فاسد مادے ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ پیاز ہمارے جگر کے لیے بھی مفید ہے، اور جگر ہی خون کو زہریلے اور فاسد مادوں سے بچاتا ہے۔
تصویر: Colourbox
انار
جگر کی مجموعی صلاحیت کو بہتر بنانے میں انار نہایت اہم خیال کیا جاتا ہے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ انار جگر کے لیے ایک طرح سے ویسے ہی معاون سے جیسے گاڑی کے لیے ایندھن۔
تصویر: Fotolia/Andriy Goncharenko
ہلدی
ہلدی جنوبی ایشیا میں ہزاروں برسوں سے دوا کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے اور اب سائنسی طور پر اس کی افادیت ثابت ہو چکی ہے۔ کئی نظام انہضام اور کئی دیگر فوائد کے علاوہ ہلدی ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے۔ اسے قدیمی اینٹی بائیوٹکس بھی قرار دیا جاتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/Arco Images GmbH
لہسن
لہسن خاص طور پر انسانی آنتوں اور خون کو خطرناک بیکٹیریا اور وائرس سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔ لہسن میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ انسانی اعضا کو فاسد اور زہریلے مواد سے بھی بچاتا ہے۔