فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج انتیس جون بروز جمعہ ختم ہو گیا۔ پاکستان میں ہمارے ٹی وی پارٹنر آج نیوز کے پیرس میں نمائندے یونس خان نے اپنے ذرائع کے حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس رواں برس ستمبر میں ہو گا اور خدشہ ہے کہ اس وقت تک اگر پاکستان نے موثر اقدامات نہ کیے تو اسے ’بلیک لسٹ‘ میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔