1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولپاکستان

گزشتہ سال لاہور میں ہوا کا معیار بدترین رہا، رپورٹ

14 مارچ 2023

فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملکوں کی درجہ بندی میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں بھارت اور پاکستان میں ہوا کا معیار بدترین رہا۔

Pakistan Smog in Lahore
تصویر: Rana Sajid Hussain/Pacific Press Agency/imago images

سوئٹزرلینڈ کی کمپنی 'آئی کیو ایئر' نے اپنے سالانہ سروے میں 2022ء میں لاہور میں ہوا کے معیار کو بدترین قرار دیا ہے۔ آلودہ ہوا کی اس بین الاقوامی درجہ بندی میں لاہور کی رینکنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 درجے کا اضافہ ہوا ہے۔

آئی کیو ایئر کی یہ رپورٹ منگل کو شائع ہوئی، جس میں پاکستان کو آلودہ ہوا کے معیار کے اعتبار سے تیسرے درجے پر رکھا گیا ہے۔

آئی کیو ایئر ہوا کے معیار کا تعین اس میں پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے ذرات کے تناسب کی بنیاد پر کرتا ہے۔ عالمی  ادارہ صحت کے مطابق ہوا میں ان ذرات کا تناسب پانچ مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

کیا الیکٹرک بسیں پاکستان میں فضائی آلودگی کم کر سکتی ہیں؟

آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق 2021ء میں لاہور میں ہوا میں ان ذرات کا تناسب 86.5 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تھا، جو 2022ء میں بڑھ کر 97.4 ہو گیا۔

لاہور کے بعد دوسرے نمبر پر  چین کے شہر ہوتان کو شمار کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ برس ہوا میں PM2.5 کا تناسب 94.3 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر رہا۔ سن 2021 میں وہاں یہ تناسب 101.5 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تھا۔

ان دو شہروں کے بعد تیسرے اور جوتھے نمبر پر نئی دہلی سمیت دیگر بھارتی شہر ہیں جبکہ پانچوے نمبر پر ایک اور پاکستانی شہر پشاور ہے۔

پاکستان: فضائی آلودگی سے بڑھتے ہوئے امراض

04:13

This browser does not support the video element.

آئی کیو ایئر کی بدترین ہوا والے ممالک کی فہرست میں 2022ء میں وسطی افریقہ میں واقع ملک چاڈ کی ہوا کو سب سے زیادہ آلودہ ہوا والا ملک قرار دیا گیا ہے، جہاں PM2.5 کا ہوا میں تناسب 89.7 رہا۔ اس فہرست میں دوسر ے نمبر پر عراق اور تیسر ے پر پاکستان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کئی شہروں کو سب سے زیادہ آلودہ قرار دیا گیا ہے لیکن  تازہ ترین فہرست میں اس کا رینک آٹھواں ہے۔

بھارت اور پاکستان کے حوالے سے اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں ان دونوں ممالک میں ہوا کا معیار بدترین رہا اور ان کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی ایسے علاقوں میں رہ رہی ہے جہاں ہوا میں PM2.5 کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے کم از کم سات گنا زیادہ ہے۔

فضائی آلودگی کے شکار نئی دہلی میں سوئٹزرلینڈ جیسی صاف ہوا

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دنیا میں ہر 10 میں سے ایک فرد ایسے خطے میں رہ رہا ہے جہاں آلودگی کے باعث ان کی صحت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

اس سروے کے مطابق 2022ء میں امریکی بحر الکاہل   کے علاقے گوام میں ہوا میں آلودگی کا تناسب اور ممالک کے مقابلے میں سب سے کم رہا جبکہ شہروں میں سب سے صاف ہوا آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبیرا میں پائی گئی۔

م ا / ک م (روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں