1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتجرمنی

گلوبل کارپوریٹ ٹیکس، جرمنی میں نفاذ کی پارلیمانی منظوری

11 نومبر 2023

وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈس ٹاگ نے ایک ایسے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق جرمنی بھی اپنے ہاں پندرہ فیصد کی طے شدہ شرح والا کم از کم گلوبل کارپوریٹ ٹیکس نافذ کر سکے گا۔

برلن میں وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں کے ایک اجلاس کی تصویر
برلن میں وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں کے ایک اجلاس کی تصویرتصویر: Bernd von Jutrczenka/dpa/picture alliance

اس بارے میں ایک حکومتی مسودہ قرارداد موجودہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں چانسلر شولس کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی،  فری ڈیموکریٹس کی جماعت ایف ڈی پی اور ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کی حمایت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی دونوں قدامت پسند یونین جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور کرسچن سوشل یونین کی مشترکہ تائید سے منظور کیا گیا۔

پچاس فیصد سے زائد جرمن کمپنیاں سائبر حملوں کا شکار، سروے

اس بل پر برلن میں ہونے والی پارلیمانی رائے دہی میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت دی لِنکے اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

بین الاقوامی سطح پر کم از کم 15 فیصد کی شرح والا یہ عالمگیر کارپوریٹ ٹیکس گلوبل ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کے عمل کا حصہ ہے۔ جرمنی کی پارلیمان نے اس مالیاتی تجویز کی منظوری یورپی یونین کے اس کے تمام ستائیس رکن ممالک کے لیے کیے گئے ایک فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے دی۔

جرمنی نے اپنے ہاں اس گلوبل کارپوریٹ ٹیکس کے نفاذ کی منظوری اس لیے بھی دی ہے کہ بنیادی طور پر ان مالیاتی اصلاحات کا مقصد عالمی سطح پر ٹیکسوں کی وصولی کے معاملے میں نقصان دہ مسابقت اور غیر معمولی حد تک کیے جانے والے مثبت یا منفی ٹیکس فیصلوں کا راستہ روکنا اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے شعبے میں ایک منصفانہ نظام یقنی بنانا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لگام لگانے کے ضابطوں پر یورپی یونین میں معاہدہ ہو گیا

جرمنی میں دفتری معاملات اتنے سست کیوں ہیں؟

01:33

This browser does not support the video element.

سام سنگ سربراہ کے وارثوں پر وراثت ٹیکس گیارہ ارب امریکی ڈالر

عالمی سطح پر ٹیکس اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر اس گلوبل کارپوریٹ ٹیکس کا اطلاق زیادہ تر ان بڑے بڑے کاروباری اور ڈیجیٹل اداروں پر ہو گا، جو بیک وقت مختلف ممالک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں اور جن پر مختلف ممالک میں ٹیکسوں کے مختلف قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

اس ٹیکس سسٹم کے نفاذ کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں صرف ٹیکسوں سے بچنے کے لیے کسی ایک ملک سے اس لیے کسی دوسرے ملک کا رخ نہیں کریں گی کہ وہاں انہیں کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

امریکی ٹیکس اصلاحات: ایپل اپنا منافع امریکا لے جائے گی

کم از کم گلوبل کارپوریٹ ٹیکس سسٹم کا اطلاق ایسےا داروں پر ہو گا، جن کی سالانہ آمدنی 750 ملین یورو یا 801 ملین ڈالر سے زیادہ ہو گی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس ٹیکس سسٹم کا اطلاق صرف جرمنی میں ہی 600 سے لے کر 800 تک کمپنیوں پر ہو گا۔

م م / ش ر (ڈی پی اے، اے ایف پی)

امیروں پر اضافی ٹیکس لگنا چاہیے؟

03:01

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں