1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک

3 مئی 2024

پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان کے شہر چِلاس کے قریب ایک بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Pakistan | Battagram
تصویر: Beth Wald/Aurora Photos/iMAGO

جمعے کی علی الصبح گلگت بلتستان کے شہر چِلاس کے قریب ایک پہاڑی موڑ مڑتے ہوئے ایک بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ دیگر 21 زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کے بعد مقامی مساجد میں خون کے عطیات کی اپیلیں بھی کی گئیں۔

پاکستان: دو مسافر بسوں میں تصادم، کم از کم تیس افراد ہلاک

بلوچستان میں بس حادثہ، 22 افراد ہلاک

مقامی پولیس اہلکار عظمت شاہ کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، جب کہ زخمی ہونے والے 21 افراد میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

پاکستان میں بس حادثے ایک معمول ہیںتصویر: Baluchistan Rescue Department/AP/picture alliance

اے ایف پی کے مطابق یہ بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی اور اس میں قریب چالیس مسافر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ دلبر خان کے مطابق دشوار گزار علاقے سے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ پولیس اس حادثے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے، تاہم خطے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری کو بھی اس حادثے کا موجب قرار دیا جا رہا ہے۔

ع ت، ا ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں