1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بِل گیٹس فاؤنڈیشن کا 100 ملین ویکسین کی تیاری کے لیے اشترک

9 اگست 2020

گیٹس فاؤنڈیشن کی شراکت کے ساتھ تیار کی جانے والی ویکسین دنیا کے قریب 92 ترقی پذیر ممالک کو فی خوراک زیادہ سے زیادہ تین امریکی ڈالرز کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

USA Jennifer Gates - Tochter von Bill Gates
تصویر: Getty Images/Y. Paskova

GAVI نامی بین الاقوامی تنظیم ویکسینیشن مہمات کے لیے مخصوص ہے۔ اس تنظیم نے جمعہ سات اگست کو اعلان کیا کہ اس نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے بھارتی ادارے 'سیرم انسٹیٹوٹ‘ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق کووڈ انیس کی 'محفوظ اور کارگر‘  ویکسین کی تیاری اور 2021ء میں اس کی 100 ملین ڈوزز کم ترقی یافتہ ممالک کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کی ’تیر بہدف دوا‘ شاید کبھی نہ ملے: عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین، یورپی یونین کی اہم ڈیل

بھارت کو کوروناویکسین کا اعلان کرنے کی اتنی جلد بازی کیوں ہے؟

اس اشتراک کے تحت سیرم انسٹیٹوٹ کو رقم فراہم کی جائے گی تاکہ کووڈ انیس کے خلاف مؤثر ویکسین کو لائسنس ملنے کے فوری بعد وہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری شروع کر سکے۔ یہ کمپنی اس کی تیاری آئندہ برس یعنی 2021ء کی پہلی ششماہی میں شروع کر سکتی ہے۔

GAVI کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکر سیتھ برکلے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تک محض امیر ممالک کی ہی رسائی محدود نہ ہو۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک پہلے ہی مختلف دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ کووڈ انیس کی ویکسین کی فراہمی کے معاہدے کر چکے ہیں، حالانکہ ابھی تک کسی ویکسین کو باقاعدہ لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

جرمنی: کورونا وائرس کی ایک اور دوا کے تجربات کی منظوری

01:36

This browser does not support the video element.

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد مختلف افراد متنبہ کر رہے ہیں کہ اس صورتحال میں کسی ویکسین کی دستیابی محض ترقی یافتہ ممالک کو ہی ہو سکے گی اور کم ترقی یافتہ اقوام کے لیے اس مہلک مرض کی ویکسین تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔


ا ب ا / ش ح (روئٹرز، اے ایف پی)

ڈوئچے ویلے جرمنی کا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ، 30 زبانوں میں غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرتا ہے۔ ہمیں فالو کیجیے:
 Facebook  | Twitter  | YouTube  

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں